گلگت (سٹاف رپورٹر) بلدیہ گلگت کے چیئرمین محمد الیاس صدیقی وممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہاہے کہ علاقے کے عوام سے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران امن وامان کوفروغ دینے کےلئے اپیل کرتے ہوئے کہاہی کہ اس مقدس مہینے میں بھائی چارگی ورواداری کےلئے معاشرے کاہرفرداپناکرداراداکرے تاکہ خطے میںبسنے والے تمام افراد چین وسکون کے ساتھ اپنی زندگی بسرکرسکیں انہوںنے کہاکہ دین اسلام کی بقاءکےلئے حضرت امام حسین نے اپنے 72 ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیاتمام مسلمانوں کافرض بنتاہے کہ وہ اس ماہ مقدس کااحترام کرتے ہوئے اپنی باہمی کدورتوں اورنفرتوں کوپس پشت ڈالیں اوراتحاد بین المسلمین کے قیام کےلئے عملی کرداراداکریں خصوصاًشرپسندوںپرکڑی نظر رکھیں تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے پائیں میونسپل کمیٹی گلگت کے چیئرمین وممبران نے گزشتہ دنوں گلگت میںپیش آنے والے دلخراش واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ا س واقعے میںملوث مجرموں اورسازشی عناصر کوبے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی فرداس طرح کے گھناﺅنے اقدام کاسوچے بھی نہ