گلگت(کے ٹو)آپریشن راہ راست کے دوران شہید ہونے والے گلگت بلتستان کے 7شہیدوں کوفوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا گذشتہ دنوں مالاکنڈ ڈویژن میں سوات کے علاقے میں ہونے والے آپریشن راہ راست کے دوران طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران شمالی علاقہ جات کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 7فوجی جوان شہید ہوگئے تھے ان کی میتوں کوہفتہ کے روزگلگت پہنچادیاگیا جس کے بعد غذرسے تعلق رکھنے ولاے چارشہیدوں سپاہی عرب خان، سپاہی شیردلابیگ ، سپاہی جمیل اختر اورسپاہی نذرعلی شاہ کوغذر روانہ کردیاگیا جہاں انہیں ہفتہ کی شام کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا جبکہ نگر سے تعلق رکھنے والے شہید سپاہی ناصرعباس کوبڑھ لس نگرمیں اوراستورسے تعلق رکھنے والے جاوید شیخ کومنی مرگ استورمیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا بونجی سے تعلق رکھنے والے شہید سپاہی کانام معلوم نہیں ہوسکا ان ساتوں شہداءکاتعلق 12این ایل آئی سے تھا۔