|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

August 29, 2009

شمالی علاقہ جات کیلئے صوبوں کی طرز پر انتظامی ڈھانچے کی منظوری

Filed under: Gilgit News, Gilgit Urdu News — mygilgit @ 6:24 pm

سلام آباد…شمالی علاقہ جات میں صوبوں کی طرز پر انتظامی ڈھانچے کی منظوری دے دی گئی ہے ،یہ منظوری وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے وفاقی زیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ کے ہمراہ ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ شمالی علاقہ جات کی انتظامی کونسل15رکنی ہو گی جو وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی جبکہ6وزرا شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نادرن ایریاز کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،ان کا کہنا ہے شمالی علاقہ جات کے لیے اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی کام کیا ہے۔ گلگت بلتستان امپاورمنٹ ایکٹ پر تمام متعلقہ افراد کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ کابینہ نے گلگت بلتستان کی خود مختاری کی متفقہ منظوری دی ہیجبکہ گلگت بلتستان میں ایک وزیر اعلیٰ اور 6 وزرا ہواکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکنوکریٹ کی تین نشستیں ہوا کریں گیاورگلگت بلتستان کا بجٹ وہاں کی اسمبلی منظور کرے گی۔ گلگت بلتستان میں گورنر وفاق کی جانب سے مقرر کیا جائے گا ۔ گلگت بلتستان میں آڈیٹرجنرل اور الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے گا، ملک بھر میں سب سیاستدانوں کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے سابق فوجی افسروں اور دیگر کی جانب سے حالیہ بیانات پر یہ سوچنا چاہیے کہ آج بولنے والے اتنا عرصہ کیوں خاموش رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سترہویں ترمیم اور 58 ٹو بی ختم کرنا چاہتے ہیں،صدر اور وزیر اعظم کے اختیارات میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ملک میں فوج سمیت تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کررہے ہیں۔

Next Page »

Blog at WordPress.com.