|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

October 31, 2009

سیاسی جماعتوں کی طرف سے عوام کوسبز باغ دکھانے کاسلسہ جاری

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 3:35 pm

گلگت(کے ٹو)قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے علاقے کارخ کرلیاعوام کوسبزباغ دکھانے کاسلسلہ شروع 12نومبرکوہونے والے قانون سازاسمبلی کے الیکشن میںاپنی جماعت کے امیدواروں کی کامیابی کویقینی بنانے کیلئے مختلف جماعتوں کے قائدین نے گلگت بلتستان میںڈیرے ڈالنے شروع کردئیے یکم نومبرسے سیاسی شخصیات کی آمد کاسلسلہ مزیدتیزہورہاہے قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی مومنٹ جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گذشتہ کئی روزسے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے طوفانی دورے کررہے ہیں تودوسری طرف دونومبرسے مسلم لیگ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وفاقی وزرا اورممبران قومی اسمبلی وسینٹ وقفے وقفے سے گلگت بلتستان آرہے ہیں انتخابات میںانہی جماعتوں کے امیدواروں کوکامیاب بنانے کیلئے سیاسی اجتماعات میںعوام کوسبزباغ دکھانے کاسلسلہ زورپکڑتاجارہاہے دلچسپ پہلویہ ہے کہ اندرون ملک سے آنے والے سیاسی شخصیات کواس خطے کی حیثیت سے ہی مکمل طورپرآگاہی نہیں ہے اوروہ جوش خطاب میںایسے ایسے دعوے کرتے دیکھائی دیتے ہیں جن سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ ابتک اس خطے سے ملکی سیاست دان صحیح معنوں میں آگاہ نہیں ہیں

Next Page »

Blog at WordPress.com.