گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مہدی شاہ نے آج گلگت بلتستان کے پہلے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیا، قائم قام گورنر قمرزماں کائرہ نے نومنتخب وزیر اعلٰی سے حلف لیا۔ حلف برداری کے فورا بعد پارٹی کارکنان نے پرجوش نعرے لگائے۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں سید مہدی شاہ کو بلامقابلہ قائد ایوان منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہوا۔ ق لیگ نے وزارت اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار دستبردار کرالیے تھے۔ اسپیکر وزیر بیگ اور ڈپٹی اسپیکر جمیل احمد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے۔ مسکین شاہ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا۔