|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 19, 2008

ہیروئن سمگلنگ ، نیٹکوبسوں کے چین میں داخلے پرپابندی

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 7:10 صبح
Tags: , ,

گلگت – کسٹم حکام نے براستہ خنجراب نیٹکو بس کے ذریعے ہیروئن سمگل نہ کرنے کی واضح یقین دہانی نہ کرانے پرنیٹکو کی مسافر ٹرانسپورٹ کی چین میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے سوست کسٹم حکام نے اس حوالے سے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کوایک خط لکھا تھا جس میں نیٹکو سے کہا گیا تھاکہ و ہ اپنی مسافر ٹرانسپورٹ کے ذریعے چین ہیروئن سمگل نہ کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائے مگر اتوار کے روز نیٹکو کی جانب سے واضح یقین دہانی نہ کرانے پرسوست کسٹم حکام نے نیٹکو کی مسافر گاڑی نمبرGLTA5867 کوکلیئر کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے اس گاڑی میں چین جانے والے سات مسافر بھی اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نیٹکو کی ایک مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت ہیروئن چینی سکیورٹی حکام نے اپنے قبضے میں لی تھی اورنیٹکو کی چین کے لئے بس سروس کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے پرسخت تشویش ظاہر کی تھی اورپاکستانی حکام سے کہا تھاکہ وہ ہیروئن سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جس کی روشنی میں حکومت نے سوست کسٹم کواس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا کہ وہ نیٹکو کی مسافر بسوں کو اس وقت تک کلیئرنہ کریں جب تک نیٹکو اپنی ہرمسافر بس کاہیروئن لیکر چین نہ جانے کااقرار نامہ کسٹم حکام کے پاس جمع نہیں کرتا ۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: