|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 20, 2008

ٹھنڈ لگنے کا سبب تنہائی

Filed under: Gilgit Urdu News — mygilgit @ 4:30 صبح
Tags: , ,

ٹورینٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کسی محفل میں بھی خود کو تنہا محسوں کرنے والوں کو کمرے میں ان لوگوں کے مقابلے زیادہ سردی محسوں ہوتی ہے جو محفل میں سب سے گھل مل کر رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جو لوگ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوتے ہیں وہ جوس یا کوئی پھل لینے کے بجائے چائے یا گرم سوپ پینا پسند کرتے ہیں۔برطانیہ کے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ان لوگوں کو مدد مل سکتی ہے جو خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں خاص طور پر سردی کے موسم میں۔

پہلے جائزے میں 65 طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ نے ان واقعات کو یاد کیا جن میں انہیں کسی محفل میں تنہاکر دیا گیایا وہ خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے جبکہ دوسرے گروپ کو وہ واقعات یاد کرنے کے لیے کہا گیا جن میں کسی محفل یا کلب میں ان کا خیر مقدم کیا گیا۔

اس کے بعد تحقیق کاروں نے ان سے کمرے کا درجہ حرارت کا اندازہ لگانے کے لیے کہا۔جن لوگوں کو اپنے تنہائی کے لمحات یاد آ رہے تھے ان کو کمرے کا درجہ حرارت کم محسوس ہوا۔

اس کے بعد ان لوگوں کو ایک کمپیوٹر گیم دیا گیا جس میں کچھ لوگوں کو بال کو اچھالنے کا موقع کئی بار دیا گیا اور کچھ کو گیند سے کھیلنے کا زیادہ موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

گیم کے بعد ان لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ سیب یا سافٹ ڈرنکس پینے کی خواہش محسوس کر رہے ہیں یا پھر یا پھر گرم گرم کافی کے خواہش مند ہیں جن لوگوں کو گیند سے زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا ان میں زیادہ تر نے گرم سوپ یا کافی کی خواہش ظاہر کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے گرم چیزوں کی خواہش ظاہر کی وہ نفسیاتی طور پر تنہائی کے سبب ایسا محسوس کر رہے تھے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: