|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 21, 2008

دیامر میں تعلیم کی بہتری کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ، فورس کمانڈر

Filed under: Gilgit Urdu News — mygilgit @ 11:28 صبح
Tags: , , ,

گلگت ( کے ٹواخبار) دیامر یوتھ موومنٹ کے وفد نے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجرجنرل مزمل حسین سے ملاقات کی، ملاقات دوگھنٹے جاری رہی جس میں خاص طورپر پبلک سکول چلاس کی حالت زار کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی وفد میں محمدریاض، سیف اللہ، شبیراحمد، حبیب الرحمان، حلیم فیاضی اورمحمدفاروق شامل تھے وفدنے فورس کمانڈر کوبتایاکہ ضلع دیامر دیگر تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میںبھی دیگر اضلاع کے مقابلے میں پسماندہ ہے بالخصوص تعلیمی شعبے کی حالت زارکوبہتر بنانے سے متعلق تاحال محکمہ تعلیم

Forcecommander Genral Muzamal

Forcecommander Genral Muzamal

کے اعلیٰ حکام نے خاطر خواہ توجہ نہیںدی جس کے باعث اس سال مایوس کن امتحانی نتائج رہے وفد نے پبلک سکول چلاس کی بگڑتی صورتحال کوسنبھالادینے اورتیزی سے تنزلی کے شکار معیارتعلیم کو بہتربنانے کےلئے سکول ہٰذاکو آرمی پبلک سکول گلگت کی شاخ کادرجہ دینے اوروہاں حاضر سروس آرمی آفیسرکوپرنسپل تعینات کرنے کی اپیل کی دوران ملاقات پبلک سکول کے مسئلے کے علاوہ دیگر مسائل پربھی سیرحاصل گفتگوہوئی فورس کمانڈر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں بذات خود چلاس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ہم انشاءاللہ دیامرمیںتعلیمی شعبے کی بہتری کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے فورس کمانڈر نے وفد کویقین دلایاکہ ہم پبلک سکول کے اساتذہ کوٹریننگ دینے سمیت سکول کی آرمی مانیٹرنگ ٹیم کے ضلعی سربراہ سے روزانہ مانیٹرکروائیںگے نیز فورس کمانڈر نے یہ بھی کہاکہ اے پی ایس گلگت کے پرنسپل کوبھی چنددنوںکےلئے چلاس بھیجاجائے گا اوروہ وہاں کے حالات کی بہتری کے بارے میں تجاویز دیںگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: