|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 25, 2008

مردوں کوحقوق نہیں ملے خواتین کی کیابات کریں ، نورالعین

Filed under: متفرق — mygilgit @ 9:39 صبح
Tags: , ,

گلگت(کے ٹواخبار)انسانی اورخواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ”اثر“کے زیراہتمام گلگت میں ایک

Noor

Noor

روزہ ورکشاپ منعقدہوئی جس میں شمالی علاقہ جات کے مختلف اضلاع کی خواتین نے شرکت کی اس موقع پرمشیرتعلیم شمالی علاقہ جات محترمہ نورالعین نے کہا کہ گذشتہ 61سالوںسے گلگت بلتستان کے عوام کوحقوق نہیں ملے ہیں توہم اب یہاں پرخواتین کے حقوق کی بات کیسے کریں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکے چاروں صوبوں میں فیملی لاز ہیں مگریہاں پرفیملی لاز کانام ونشان تک موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اوردیگرتمام شعبوں میں خواتین کومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پرمنتخب عوامی نمائندوں کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی قسم کے اقدامات اٹھانے سے قاصرہیںورکشاپ میںاثرءیسورس سنٹرلاہورکی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹرنائلہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کامقصد شمالی علاقہ جات میں خواتین کے حقوق پرایک مفصل رپورٹ مرتب کرنا ہے جوکہ 2009ءمیں اقوام متحدہ کی کمیٹی کوپیش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگلے 6ماہ کیلئے 2نمائندوں کونامزدکیاجائے گا جوان ایشوز پربات کوآگے بڑھاتے ہوئے سیڈاکنونشن میں شائع شدہ مواد کولوگوں کوپڑھنے کیلئے دیں گے لوگوں سے ان کی رائے لیں گے اوراس کی باقاعدہ رپورٹیں ارسال کریں گے یونائیٹڈناردرن ایریاز این جی اوز کے چیئرمین ایم ٹی شاکرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آزادی سے اب تک تمام حقوق سے محروم ہے پاکستان میں گلگت بلتستان کا ذکرتک نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ متنازعہ بنا ہوا ہے ورکشاپ میںخواتین نے منتظمین کواپنے مسائل سے آگاہ کیا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: