گلگت(کے ٹو)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے صدر وسابقہ ممبر این اے کونسل محمد نصیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کے تعلیمی میدان میں استور سب سے آگے ہے اور پورے ضلع استور میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع استور میں کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور استور کے دوردراز کے علاقوں میں پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولوں کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں استور کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا گیا مگرپاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کا منظور بھی یہی ہے کہ پسماٰندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ استور کے عوام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کی جانشین بینظیر بھٹو شہید کے احسانات ، خدمات کو ہر گز فراموش نہیں کر سکتے انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹو خاندان کے حقیقی وارث اور جانشین ہیں امید ہے کہ وہ شمالی علاقہ جات خصوصاً استور کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے
اکتوبر 30, 2008
تبصرہ کریں »
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
جواب دیں