|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اکتوبر 30, 2008

چیف سیکرٹری نے قراقرم یونیورسٹی کو چھ کروڑ نووے لاکھ روپے دینے کا اعلان کردی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:46 صبح
Tags: ,

گلگت(کے ٹو)چیف سیکرٹری شمالی علاقہ جات بابر یعقوب فتح محمد نے شمالی علاقہ جات کے آئندہ سالانہ بجٹ میں سے قراقرم یونیورسٹی کو خصوصی فنڈ مختص کرنے اور یونیورسٹی کے مالی خسارے کو پورا کرنے

Cheif Secretary Baber Yaqoob

Cheif Secretary Baber Yaqoob

کیلئے 6 کروڑ 90 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے بدھ کے روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تفصیلی دورے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں کی انتظامیہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ایک معیاری اور عالمی معیار کی یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش اور تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لوکل فنڈ سے دو قسطوں میں رقم فرہم کر دی جائیگی تا کہ علاقے کے غریب طلباءوطالبات معیاری تعلیم حاصل کر سکیں چیف سیکرٹری نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کی انتظامیہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ایک معیاری اور عالمی معیار کی درسگاہ بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین سے بھی رابطہ کیا جائیگا اور اگر یہ ماہرین یونیورسٹی کے طلبہ کو پڑھانے پر رضا مند ہو گئے تو ان کے تمام اخراجات شمالی علاقہ جات کی انتظامیہ برداشت کرے گی انہوں نے یونیورسٹی کے وی سی اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اگلے دورے میں ٹرنسپورٹ ، سڑک اور پل سمیت دیگر تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عزیز علی نجم نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ہر طالبعلم پر 7 سے 8 لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں جبکہ ان سے صرف 20 ہزار روپے فیسوں کی مد میں حاصل کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گرانٹ میں کمی کی وجہ سے یونیورسٹی کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے جس پر چیف سیکرٹری نے وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ مسائل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ڈاکٹر عزیر علی انجم نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی اور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: