|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 3, 2008

گلگت بلتستان کے عوام کو اب جھوٹے اعلانات سے نہیں بہلایا جاسکتا :جعفر شاہ

گاہکوچ(کے ٹواخبار) پاکستان پیپلز پارٹی شمالی علاقہ جات کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے کے پی این سے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اکثریت رائے ہے

Syed Jafar Shah

Syed Jafar Shah

کہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ یا آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے انہوں نے کہا کہ61سالوں سے تمام تر بنیادی آئینی حقوق سے محروم شمالی علاقہ جات کو حقوق دینے میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے تو اس کے مثبت نتائج بر آمد نہیں ہونگے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقاتوں کے دوران ہم نے بنیادی آئینی حقوق کے معاملے کو اٹھایا ہے اور ہم نے واضع کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اب جھوٹے اعلانات اور پیکجز سے نہیں بہلایا جا سکتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کے عوام کی پی پی پی کی حکومت سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں عوام کا خیال ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق پی پی پی کے دور حکومت میں ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بہت جلد شمالی علاقہ جات میں بھی اجراءکیا جا رہا ہے قومی سطح پر اس پروگرام کے اجراءکی تقریب میں ہم نے خواتین ونگ شمالی علاقہ جات کی صدر سعدیہ دانش کو شرکت کے لئے بھیجا تھا جہاں یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بہت جلد شمالی علاقہ جات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شندور اور دیامر بھاشا ڈیم شمالی علاقہ جات کے تاریخی حصے ہیں سرحد حکومت نے طاقت کے بل بوتے پر ان علاقوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ہم اپنے دور حکومت میں ان اہم تنازعات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ شندور فیسٹول کو سرحد ٹورازم کارپوریشن کے بجائے ناردرن ایریاز ایڈمنسٹریشن کو منعقدکرنا چاہئے شندور شمالی علاقہ جات کا حصہ ہونے کے ناتے اس انٹر نیشنل ایونٹ کا انعقاد بھی ہماری ذامہ داری ہے۔ زرعی قرضوں کی دوبارہ وصولی کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عوام کو بے وقوف بنایا زرعی قرضوں کی معافی کے اعلان کے علاوہ ہنزہ، نگر کو ضلع جبکہ روندو اور ڈغونی کو سب ڈویژن بنانے کے اعلانات بھی ہوائی تھے جن پر اب تک عملی طور پر کام نہیں کیا گیا۔ صدر مشرف نے شمالی علاقہ جات کے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے لوگ اس جھوٹے اعلان کو پی پی پی پر تھوپنے کی کوشش نہ کریں ہماری پارٹی جھوٹی تسلیوں پر یقین نہیں رکھتی لہٰذا زرعی قرضوں کی معافی اور ہنزہ نگر کو ضلع، روندو اور ڈغونی کو سب ڈویژن بنانے کے مترادف کے جھوٹے اعلان پر پی پی پی عملی طور پر کام کرنے کی کوشش کرے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشہور سکینڈل بگ بورڈ کی ذمہ داری بھی سابق حکومت پر عائد ہو تی ہے کیونکہ اس جعلی ادارے کے قیام سے قبل اس وقت کے وزراءنے خود افتتاحی پروگراموں میں شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ بگ بورڈ کے متاثرین نے اب تک ہم سے کوئی با ضابطہ گفتگو نہیں کی ہے اگر متاثرین نے ہم سے مل کر حقائق سے آگاہ کیا تو اس جعلی ادارے کے فراڈیوں سے لوٹی گئی رقم کو واپس دلانے کی کوشش کریں گے ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ بگ بورڈ کے فراڈیوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور غریب لوگوں کی ڈوبی ہوئی رقم کو واپس دلایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ شمالی علاقہ جات میں بیورو کریسی اپنا قبلہ درست کرے اور کارکنوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کرے ہم اپنے کارکنوں کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ وہ جائز مطالبات لے کر ہی بیورو کریسی کے پاس جائیں میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کو پہلے بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں ایک دوسروں کے اوپر اخبارات میں کیچڑ اچھالنے والے کارکنوں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا جائے گا۔ اگر پی پی پی کے کارکن نظریاتی ہیں تو آپس کے اختلافات کو بھلا دیں۔ مفاد پرست کارکنوں کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: