|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 3, 2008

گلگت چنار باغ میں شہدائے گلگت بلتستان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 6:40 صبح
Tags: , ,

گلگت ( کے پی این رپورٹ) حیدر پورہ موومنٹ گلگت کے زیر اہتمام چنار باغ میںشہدائے گلگت بلتستان کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کااہتمام کیاگیا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صدر وممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد موسیٰ نے کہا کہ زندہ قوموں کی نشانی ہے کہ وہ اپنے شہداءکو یاد رکھیں انہوں نے کہا کہ1947ءمیں ہمارے بزرگوں نے بغیرکسی بیرونی امداد کے ڈوگروںکو یہاں سے بھگایا اور گلگت بلتستان کوآزاد کرایا اگر ہم ان شہد ا کے نقش قدم پر چل کر متحد ہوں تو علاقے کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے حید رپورہ یوتھ موومنٹ کے کارکنو ں کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی بار شہدائے گلگت بلتستان کی یاد گار پر فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کا اہتمام کرکے ایک زندہ قوم ہونے کاثبوت فراہم کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے اتحاد اورامن وامان کیلئے کردار ادا کریں ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہو کرجدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ 61 سال گزرنے کے باوجود بھی آج ہماری کوئی شناخت نہیں ہے شمالی علاقہ جات کی علاقے یا کسی قوم کانام نہیں ہے یہ ایک سمت کانام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنی شناخت اورعلاقے کے نام کے حوالے سے جدوجہد کرنی چاہیے قرآن خوانی کی اس محفل میں پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق ممبر این اے کونسل مرتضیٰ خان پیپلزیوتھ کے کریم خان ، انجینئر شجاعت علی ، بابا جان ،برہان اللہ ،ظہور الٰہی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی کارکنوں نے شرکت کی محفل کے آخر میں حید ر پورہ یوتھ موومنٹ کے چیئرمین شاہد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: