|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 5, 2008

شمالی علاقو ں کوخودمختارعدلیہ فراہم کی جائے ، این اے ہائیکورٹ بارکامطالبہ

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 7:28 صبح
Tags: , ,

گلگت (کے ٹواخبار) ناردرن ایریاز ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے شمالی علاقوں کے عدالتی نظام بالخصوص ناردرن ایریاز سپریم ایپلیٹ کورٹ میںکنٹریکٹ ججوں کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی علاقوں میںآزاد کشمیر طرز کاآئینی عدالتی نظام قائم کیا جائے انہوں نے یہ مطالبہ پیر کے روز گلگت میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرامجد حسین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کیا ہے قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ناردرن ایریاز گورننس آرڈر کے تحت فراہم کردہ عدالتی نظام آزاد عدالتیں نہیں ہیں بلکہ ایگزیکٹو عدالتیں ہیں اس لئے ناردرن ایریاز ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اس عدالتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شمالی علاقہ جات کے 16لاکھ عوام کو مئی1999ءکے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے عین مطابق فوری طورپر ایک آزاد خود مختار نظام حکومت اورعدلیہ فراہم کی جائے قرارداد میں شمالی علاقوں کے عوام کوآئینی وجمہوری حقوق میں مسلسل 61سال کی تاخیر کو حکومت پاکستان اوروطن عزیز پاکستان کی بدقسمتی قرار دیاگیا ایک اورقرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام سرکاری اداروں کی زبوں حالی تباہی اوران اداروں کی جانب سے شمالی علاقہ جات کے عوام کے مسلسل استحصال کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے اور ایک قرارداد میں حکمران اتحاد کااعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے تحریری معاہدات پرعمل درآمد میں تاخیر کوبدنیتی قراردیتے ہوئے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججوں کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایک اورقرارداد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام فیصلوں کی بھرپور تائید وحمایت کااعلان کیاگیا ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ گلگت میں دسمبر کے آخری ہفتے میں آل پاکستان لائیرز کنونشن منعقد کیا جائیگا جس میں سپریم کورٹ بارایسویسی ایشن کے سابق صدر منیر اے ملک ایڈووکیٹ اوربیرسٹر اعتزاز احسن کے علاوہ موجودہ صدرعلی احمد کرد کو بھی دعوت دی جائیگی کنونشن میں ملک بھرکے وکلاءکو شمالی علاقوں کے عوام کے ساتھ گذشتہ ساٹھ سالوں  سے ہونے والی ناانصافیوں اورقربانیوں اوریہاں کے نظام سے آگاہ کیاجائیگا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: