گوپس (کے ٹواخبار) چیف سیکرٹری شمالی علاقہ جات بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ کسی علاقے کے منتخب عوامی نمائندے جتنے زیادہ متحد ہونگے وہ اپنے حقوق زیادہ بہتر طریقے سے حاصل کرسکیں گے اور علاقے کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ترقی کے اس عمل میں زیادہ توجہ بجلی کے شعبے میں دی جائے گی اورشمالی علاقوں میں زیادہ سے زیاد ہ بجلی پیدا کرکے پاکستان کے دیگر حصوں کیلئے فروخت کی جائے گی اورشمالی علاقوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گوپس کے قریب سلی ھرنگ کے مقام پر کروڑوں روپے مالیت سے مکمل ہونے والے1.20 میگاواٹ پن بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر کیا چیف سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ شمالی علاقوں کی ترقی واضح ہے یہاں بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہے اورآئندہ چند برسوں میں شمالی علاقوں کی سوفیصد آبادی بجلی سے مسفید ہوگی انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات قانون ساز اسمبلی کے اراکین اس علاقے کی تعمیروترقی کے لئے اہم منصوبوں کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے براہ راست یہاں کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے انہوں نے علاقے میں واٹر چنیلز کی تعمیر ومرمت اورپن بجلی گھر پر ملازمین کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی اور گوپس میں پن سٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کیا اس موقع پرچیف سیکرٹری نے ضلع غذر کے تعمیر وترقی کے منصوبوں میں بقایا جات کی ادائیگی کے لئے الگ پی سی ون تیار کرنے کااعلان بھی کیا انہوں نے سلی ھرنگ گاﺅں میں پرائمری سکول کی ترقی اورمرمت فوری کرنے کی ضرورت پرزوردیا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین واپڈا شکیل درانی سے بات ہوئی ہے واپڈا بہت جلد پھنڈر پن بجلی کے بڑے منصوبے پرکام شروع کریگا چیف سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی سلطان مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلطان مدد غذر کی تعمیروترقی کیلئے بھرپو انداز میں جدوجہد کررہے ہیں اورغذ ر کی ترقی میں ان کاکردار غیرمعمولی نوعیت کا حامل ہے چیف سیکرٹری بابریعقوب فتح محمد نے کہاکہ گندم کاکوٹہ ہریونین کونسل کی سطح پرآبادی کی تناسب سے بڑھانے کیلئے غور کررہے اوربہت جلد گندم کاکوٹہ بڑھانے کی خوشخبری پورے شمالی علاقہ جات کے عوام سنیں گے انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں اتنی زیادہ بجلی پیدا کرینگے کہ ملک کے دیگر حصوں کو بجلی فروخت کرکے شمالی علاقوں کے ریونیو میں اضافہ کیاجائے گا انہوں نے عوام کو تاکید کی کہ بجلی کااستعمال غیرضروری طورپر نہ کریں اوربجلی ضرورت کے مطابق استعمال کریں تاکہ اس دولت کوبچا کرہم اپنے نواحی علاقوں کے لوگوں کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کرسکیں تقریب سے مشیر برقیات واطلاعات کیپٹن (ر) سکندر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت علاقے کی تعمیروترقی اورباالخصوص بجلی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار اداکررہی ہے اورشمالی علاقہ جات اوربا الخصوص گلگت شہر پورے پاکستان کاواحد شہر بن چکا ہے جہاں بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ہے سکندر علی نے کہا کہ غذر کے عوام انتہائی پرامن اورمہمان نواز ہیں اس لئے ان علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے تقریب سے رکن قانون ساز اسمبلی سلطان مدد نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے اورعلاقے میں بنجر زمینوں کوآباد کرنے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت پرزور دیا اس تقریب سے مشیر تعلیم محترمہ نورالعین ، رکن قانون ساز اسمبلی علا م محمد اوررکن قانون ساز اسمبلی علی مراد نے بھی خطاب کیا جبکہ سلی ہرنگ سے تعلق رکھنے والے مقامی شخص راجہ لیاقت نے گاﺅں کودرپیش مسائل اوران کے حل کے لئے سپاسنامہ پیش کیا۔
نومبر 6, 2008
گندم کاکوٹہ یونین کونسل کی سطح پرآبادی کے تناسب سے بڑھایاجائے گا، چیف سیکرٹری
Advertisements
تبصرہ کریں »
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
جواب دیں