|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 6, 2008

ماروی میمن نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 4000کارڈزشمالی علاقوںکودےدئیے

گلگت ( کے ٹواخبار) پاکستان مسلم لیگ ”ق “ شمالی علاقہ جات کی انچارج وقومی اسمبلی کی رکن محترمہ ماروی میمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے4ہزار کارڈز شمالی علاقے کے غریبوں ،یتیموں ،بیواﺅں

Marvi Memon Member Of Gilgit Assembly
Marvi Memon

اومساکین میں تقسیم کرنے کیلئے مسلم لیگ ”ق“ شمالی علاقہ جات کے صوبائی صدر عبدالواحد کے حوالے کردئیے ہیں اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ”ق“ شمالی علاقہ جات کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایک تقریب ہوئی جس میں ”ق“ لیگ کے اراکین قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی ریلے ،حیدر خان اور محمد اسلم ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ ماروی میمن نے کہا ہے کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حکومت کی طرف سے ان کو انکم سپورٹ پروگرام کے8ہزار کارڈز ملے ہیں ان میں سے وہ 4ہزار کارڈز شمالی علاقوں کیلئے دے رہی ہیں اوریہاں کے غریب عوام ہی انکم سپورٹ پروگرام کے اصل مستحق ہیں اوریہ کارڈز تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہونگے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ ”ق“ شمالی علاقہ جات کے صوبائی صدر عبد الواحد کو انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز /فارم حوالے کردئیے ہیں یہ کارڈز صوبائی صدر کی نگرانی میں ”ق“ لیگ کے اراکین قانون ساز اسمبلی کے پارٹی صدر اورجنرل سیکرٹری مستحقین میں تقسیم کریں گے انہوں نے صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ جن مشیروں اور”ق“ لیگ سے تعلق رکھنے والے اراکین قانون ساز اسمبلی نے ہماری پارٹی کے ساتھ غداری کی ہے اوروقت کی نزاکت کودیکھ کر یا پھر حکومتی دباﺅ میں آکر اپنی وفادار ی تبدیل کی ہے انہیں انکم سپورٹ پروگرام کاایک کارڈ بھی نہیں ملے گا پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف زرداری کی حمایت میں قرار داد پاس کرنے کاعمل نہ صرف غیرضروری تھا بلکہ حکومتی دباﺅ میں آکر ایسا کیا گیا حالانکہ صدارتی الیکشن میں ناردرن ایریاز قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور کابینہ کاکوئی ووٹ استعمال میں نہیں آنا تھا اس کے باوجود ”ق“ لیگ سے تعلق رکھنے والے ممبران اورکابینہ کے اراکین نے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار کونظر انداز کرتے ہوئے حکومتی امیدوار کے حق میں قرارداد پاس کی اورہمیں اس بات کابھی احساس ہے کہ ”ق“ لیگ کے کسی بھی ممبر قانون ساز اسمبلی نے اس قرارداد کی مخالفت نہیں کی مگر جو مشیر وممبران اپنی غلطیوں کااعتراف کرتے ہوئے دوبارہ ہمارے پاس آگئے ہیں ہماری پارٹی انہیں قبول کرتی ہے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شوکاز نوٹس بھیجنے کے عمل سے ہم ہرگز دستبردار نہیں ہوئے ہیں لیکن انہیں غلطیوں کے اعتراف کا بھی پورا موقع دیاجائے گا ماروی میمن نے کہاکہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں انہوں نے شمالی علاقوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی مگرحکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ان کا مطالبہ بے سود رہا حالانکہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ہم نے اعتماد کاووٹ بھی دیا تھا اورمجھے اس بات پر افسوس ہے کہ شمالی علاقوں کے حقوق کے حوالے سے وزیر اعظم گیلانی نے سب سے زیاد ہ مخالفت کی مگر ہمارا حوصلہ بلند ہے اور کسی بھی صورت میں ہار تسلیم نہیں کرینگے میں اس وقت دو نکاتی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہوں میرا پہلا ایجنڈا شمالی علاقہ جات کی ڈویلپمنٹ ہے جبکہ دوسرا ایجنڈا اس خطے کے عوام کو ان کے تمام تر بنیادی حقوق دلانا ہے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے شمالی علاقہ جات کی ترقی اورحقوق کے حوالے سے جو پیکج دیا ہے اس پرعملدرآمد کرنا موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگرحکومت اسے مکمل نظر انداز کررہی ہے صدارتی پیکج یہاں کے عوام کابنیادی حق ہے اس پرعملد رآمد کرانے کے لئے وہ اپنی جدوجہد مزیدتیز کریگی معاف شدہ زرعی قرضوں کی وصولی حکومت کی بدنیتی ہے اگر مسلم لیگ ”ق“ کی سابق حکومت میں صدارتی پیکج پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے تو اس کاہمیں احساس ہے کہ بعض کوتاہیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں مگرموجودہ حکومت کویہ زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ غریب عوام سے سہولیات چھین لے پوری قوم گواہ ہے کہ موجودہ حکمرانو ں نے قوم کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے اوربعد میں مکر گئے ۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: