|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 7, 2008

حکومت تعاون کرے تودیامرسے جرائم کواکھاڑپھینکیںگے ، پربت ایسوسی ایشن

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:45 صبح
Tags: , ,

چلاس ( کے ٹواخبار) حکومت تعاون کرے توتمام ترپیچیدگیوں کے باوجود جرائم کی نشاندہی اورمجرمان کوبے نقاب کرنے کی مشکل ترین سماجی ذمہ داری سرانجام دینگے معاشرے میں اخلاقی جرات کے ساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے جب تک عوام اخلاقی جرات کامظاہرہ کرکے جرم اورمجرم کے خلاف عملی آواز نہ اٹھائیںجرائم کے بیخ کنی ناممکن ہے اس مقصد کےلئے ریٹائرڈ پولیس افسران اورجوانوں پرمشتمل ایک ایسی تحقیقاتی این جی اوبناﺅں گا جودیامر کے اندروقوع پذیر اندھے مقدمات کوبے نقاب کرنے میں پولیس اورانتظامیہ کی مددکرے گی ان خیالات کااظہار سابق صدر پربت ایسوسی ایشن دیامرمنورخان نے یہاںایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اس امر کی ضرورت اورسبق میںنے اپنے مقتول ماموں کی پراسرارموت اورمابعد 40روزہ تفتیش کے پیچیدہ مراحل سے گزرنے کے بعد کیا انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری شمالی علاقہ جات، آئی جی پی شمالی علاقہ جات سے بھی ملاقات کروں گا انہوںنے کہاکہ اس این جی اوکوباقاعدہ قانونی شکل دی جائے گی اورپہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد دوسرے فیز میں دیامر کے تمام نمبرداروں اورمیئروں کوبھی این جی اومیں شامل کیاجائے گا تاکہ علاقے کی روایات کومدنظررکھتے ہوئے پولیس کی مددکی جائے گی انہوںنے کہاکہ تیسرے مرحلے میں علماءکرام کوبھی شامل کیاجائے گا تاکہ دیامر پورے ملک کے لئے ایک مثالی ضلع کی حیثیت اختیارکرے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ دیامر قبائلی روایت کاحامل ضلع ضرورہے لیکن نیت میں اخلاص ہوتوتمام کام آسانی کے ساتھ سرانجام پاتے ہیںانہوںنے کہاکہ ایس پی دیامر علی شیر، ایس پی محمدمنصورخان اورڈی ایس پی جہانگیر شاہ اوران کی تفتیشی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوںنے میرے ماموں کے قتل کیس میںملوث مجرموںکوگھنٹوں میںبے نقاب کیاانہوںنے کہاکہ میں نے تفتیشی ٹیم کوایک لاکھ روپے نقدانعام دیالیکن آئی جی پی شمالی علاقہ جات خورشید عالم نے اس رقم کو پربت سوشل ویلفیئر کوسماجی خدمات پرصرف کرنے کےلئے واپس کیااوروعدہ کیاکہ پولیس افسران کوانعام محکمہ پولیس شمالی علاقہ جات اداکرے گا اورامید ہے کہ وہ ان تمام پولیس افسران کوانعامات سے نوازیںگے تاکہ پولیس کے دیگر افسران وجوان بھی اپنے پیشے میں مزیدمحنت کریں۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: