|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 8, 2008

آئینی حقوق کاحصول شمالی عوام کی منزل ہے ، پیپلزپارٹی گلگت

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:48 صبح
Tags: ,

گلگت( کے ٹواخبار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر محمد موسیٰ نے کہا ہے کہ حکومت شمالی علاقوں کو آئینی و سیاسی حقوق فراہم کرنے میں پر عزم ہے یہ شمالی علاقہ جات بھر کے عوام کیلئے اعزاز کی بات

PPP Gilgit

PPP Gilgit

ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھی شمالی علاقوں کو آئینی حقوق دینے اور یہاں کی عدلیہ کو خود مختار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت جھوٹے اعلانات اور تسلیوں پر یقین نہیں رکھتی آئینی وسیاسی حقوق کے حصول شمالی علاقہ جات کے عوام کی منزل ہے اور یہ منزل پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ جمہوری دور میں ہی ملے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو بہت سارے چیلنجوں اور بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے باوجود حکومت شمالی علاقہ جات کے خطے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں شمالی عوام کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا گیا تھا وہ محض ایک فراڈ تھا اگر سابق حکمران مخلص ہوتے تو فوراً اس پیکج پر عملدرآمد کراتے مگر ایسا نہیں کیا گیا زرعی بنکوں کے پچاس ہزار روپے تک قرضوں کی معافی اور اس سے زائد قرضوں پر سود معاف کرنے کا اعلان بھی جھوٹا ثابت ہوا صرف زبانی اعلانات کئے گئے جبکہ کوئی کاغذی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی محمد موسیٰ نے مزید کہا ہے کہ پچاس ہزار روپے تک چھوٹے قرضوں کی معافی اور اس سے زائد قرضوں پر سے سود کی معافی یہاں کے غریب عوام کا بنیادی حق ہے اس حوالے سے ہم وفاقی حکومت سے بات کرینگے اور ہر حال میں یہاں کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: