|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 13, 2008

قراقرم یونیورسٹی میںداخلہ لیناغریب طلباءکےلئے ممکن نہیںرہا، پی وائی ا

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 3:56 شام
Tags: ,

گلگت (کے ٹواخبار) پی وائی اوشمالی علاقہ جات کے سینئر نائب صدر شیربازعلی قریشی نے اپنے ایک بیان میںحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن شمالی علاقہ جات کوپاکستان یوتھ کونسل میں نمائندگی دی جائے تاکہ اس پسماندہ خطے کے نوجوانوں میںپائی جانے والی مایوسی دورہوسکے انہوںنے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے میںمثبت تبدیلی لانے کےلئے نوجوانوں کاکردارنہایت ہی اہمیت کاحامل ہے اورنوجوان ہی قوم کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں انہوںنے وفاقی مشیرداخلہ کی طرف سے شمالی علاقوں کےلئے میڈیکل، انجینئرنگ اورپولی ٹیکنیکل کالجوں کے قیام کے اعلان پر مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کالجوں کے قیام سے شمالی علاقہ جات کے غریب اورمتوسط گھرانوں کے طلباءمستفید ہوںگے انہوںنے قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی فیسوں میں بے تحاشااضافہ کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھاری فیسوں کے باعث قراقرم یونیورسٹی میں داخلہ لیناغریب طلباءکےلئے ناممکن ہوگیاہے قراقرم یونیورسٹی کی تعلیمی فیس اتنی زیادہ ہے کہ صرف امیرگھرانوںکے طلباءہی داخلہ لے سکتے ہیں اوریونیورسٹی انتظامیہ کایہ اقدام شمالی علاقوں کے غریب طلباءکےلئے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے شیربازعلی قریشی نے قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تعلیمی فیسوں میں بے تحاشااضافے کافیصلہ واپس لیں اوراس پسماندہ خطے کے غریب عوام پرظلم نہ کیاجائے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: