|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 15, 2008

گلگت بلتستان کی خواتین کےلئے علیحدہ یونیورسٹی کاقیام عمل میںلایاجائے

گلگت (کے ٹواخبار) گلگت بلتستان کے اکثریتی عوام کی رائے یہی ہے کہ یہاںکی خواتین کےلئے علیحدہ یونیورسٹی کاقیام عمل میںلایاجائے کیونکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تقریباً98فیصد خاندانوں کی باپردہ خواتین مخلوط نظام تعلیم کوپسند نہیں کرتی ہیں اوروہ جامعہ قراقرم میںمردوںکے ساتھ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے تقریباً98فیصد باپردہ خواتین جوانتہائی قابل وذہین ہیں کاٹیلنٹ ضائع ہورہاہے کے پی این کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کی اکثریتی عوام، سیاسی، سماجی، دینی اورقوم پرست جماعتوں کے رہنماﺅں کی رائے بھی یہی ہے کہ اس خطے کی 98فیصد قابل اور ذہین طالبات کے مستقبل کوبچانے کےلئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان میںخواتین کےلئے ایک علیحدہ یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاجائے تاکہ 98فیصد خاندانوں کی طالبات کے مستقبل کومحفوظ بنایاجاسکے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںمخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے ہزاروں کی تعدادمیں باپردہ خواتین کالجوں سے ایف اے اوربی اے پاس کرنے کے بعد تعلیم کوخیرباد کہہ دیتی ہیں جوکہ بہت بڑی زیادتی اورناانصافی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) شمالی علاقہ جات کے صدر وممبرقانون سازاسمبلی حافظ حفیظ الرحمن، مسلم لیگ(ق) شمالی علاقہ جات کے سیکرٹری اطلاعات محمداسماعیل، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت سٹی کے صدرحسین علی رانا، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیرمشتاق احمدایڈووکیٹ، جے یوآئی شمالی علاقہ جات کے سیکرٹری جنرل مولاناعطاءاللہ شہاب، گلگت بلتستان ڈیموکریٹک الائنس کے جنرل سیکرٹری برہان اللہ ودیگرنے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی تہذیب وثقافت ملک کے دیگر علاقوںسے بالکل مختلف ہے یہاں پرخواتین کےلئے علیحدہ یونیورسٹی نہ ہونے کہ وجہ سے بیشترخواتین اپنی تعلیم کوآگے جاری نہیں رکھ سکتی ہیں اورقراقرم یونیورسٹی کامخلوط نظام تعلیم بے سود ہے مذہبی عقائد، رسوم ورواج اورتہذیب وثقافت کومدنظررکھتے ہوئے حکومت کوچاہیے کہ گلگت بلتستان کی باپردہ خواتین کےلئے الگ یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاجائے اورزبردستی مخلوط نظام تعلیم مسلط کرکے یہاںکی 98فیصد خواتین کے ساتھ ظلم نہ کیاجائے ۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: