|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 19, 2008

رائیلٹی کامسئلہ حل کئے بغیردیامرڈیم پرکام نہیںکرنے دیںگے ، ڈیم نامنظور

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:50 صبح
Tags: , ,

اسلام آباد(کے ٹواخبار) دیامر بھاشاڈیم نام نامنظورکمیٹی کے چیئرمین مسلم لیگ(ن)شمالی علاقہ جات کے نائب صدر حاجی غندل شاہ نے کہاکہ ڈیم کانام تبدیل اورائلٹی مسئلہ حل کئے بغیر منصوبہ شروع کیاگیا توراست اقدام پرمجبورہوںگے کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے حاجی غندل شاہ نے کہاکہ مجوزہ ڈیم منصوبے کواصل متاثرین سے پوچھے بغیراعلان کیاگیاجوقابل قبول نہیںہے وفاقی وزیرپانی وبجلی پرویز اشرف نے چاروںصوبوں کے متفق ہونے کی بات کی مگرگلگت بلتستان کاذکرتک نہیںکیاگیاجس سے متاثرین کواوربھی دکھ پہنچاہے ان علاقوںکے عوام نے پاکستان کےلئے جوقربانیاںدی ہیں ان کوفراموش کردیاہے میرغضنفرعلی خان نے رینکنگ میں شمالی علاقہ جات کے عوام کی بھرپورنمائندگی کی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگرکاش یہ باتیں اپنی حکومت میںکرتے تومسئلہ آج حل ہوتاجب کہ اس وقت سب نے فنڈپرتالہ بندی کردی تھی انہوںنے کہاکہ زمینوںکے معاوضے کاجوریٹ طے ہواہے وہ ناکافی ہے جس سے قریبی ضلع گلگت میں بھی لوگ زمین نہیںخریدسکتے ہیں حکومت بے گھرافرادکی آبادکاری کےلئے اسلام آبادمیںسیکٹرفراہم کرے انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کے آمرانہ دورمیں عوام کویلغماربناکرڈیم کی بنیادرکھی تھی اب عوامی حکومت آئی ہے توعوام کواعتماد میںلے کرچلے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: