|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 19, 2008

کیڈٹ کالج کےلئے اراضی ملکیت کاتنازعہ طے ہونے تک نہیںدیں گے ، حقوق تحفظ کمیٹی چلاس

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:52 صبح
Tags: , ,

اسلام آباد(کے ٹواخبار) حقوق تحفظ کمیٹی چلاس کے رہنما مولانا عبدالمحیط، مولانا مزمل شاہ، مولانا سعید الرحمٰن، مولانا واصل، مولانا عبدالرحمٰن، مولانا ریاض اللہ، نور بیان، نجیب اللہ محمد جلال، شاہ ناصر، محمد شفیق عطاءاللہ، جمعہ منیر، عبدالباقی ، سیف اللہ، جمعہ زر، ثمر نمبر دار، مصر خان، غندل، اکبر خان، لال مست خان، عبدالمنان،اور حاجی شاہ رمضان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور عوامی نمائندوں نے کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے جو اراضی حوالہ کی ہے وہ اراضی بٹو قبائل کی ذاتی ملکیت ہے عرصہ30سالوں سے ان اراضیات پر مالکان چلاس اور مقامی انتظامیہ کے مابین عدالت میں کیس چل رہا ہے سول اور سیشن کورٹ نے مالکان چلاس کےحق میں فیصلہ دیا ہے ہم مقامی انتظامیہ کو تنبیہ کرنا چاہتے کہ وہ اس طرح کی ہٹ دھرمی سے باز رہے اور اصل حقائق سے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کو آگاہ کرے ہم عوامی نمائندوں کو بھی اس اقدام سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہیں کہ قوم نے انہیں کیا اس لئے منتخب کیا کہ کیا وہ قوم کی جائیدادوں کا سودا کریں؟ قوم نے انہیں ہر گز یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ بٹو قبائل کی اراضیات کا سودا کریں بلکہ اسلئے منتخب کیا تھا کہ وہ ان کے حقوق کے نگہبان بنیں ہم ان کے اس اقدامات کی پر زورمذمت کرتے ہیں اور آئندہ اسطرح کے اقدامات سےباز رہیں حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ یہ اراضی چند مفاد پرستوں کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ عوام چلاس کی مشترکہ جائیداد ہے ہم تصفیہ کے بغیر کیڈٹ کالج کو اراضی نہیں دینگے۔ اسلئے حکومت امن مسئلے کا فوری تصفیہ کرائے ہم چیف سیکرٹری شمالی علاقہ جات سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے مسئلہ کا فوری حل کرائیں ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: