|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 21, 2008

فرقہ واریت حقوق کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، حفیظ الرحمن

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 8:24 صبح
Tags: , ,

گلگت(کے ٹواخبار) پاکستان مسلم لیگ(ن) شمالی علاقہ جات کے صدر وممبر قانون سازاسمبلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جب تک شمالی علاقوں کے عوام باہمی اتحاد واتفاق کامظاہرہ نہیںکرتے تب تک بنیادی حقوق حاصل نہیںکرسکتے ہیں فرقہ واریت ولسانیت نہ صرف اس علاقے کی تعمیروترقی کیلئے زہر قاتل ہے بلکہ حقوق کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے ہمیں سب سے پہلے اس علاقے کو فرقہ واریت ولسانیت سے پاک کرنا ہوگا جس کے بغیر ہم ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیںکرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے انہوںنے کہا کہ ایک سازش کے تحت شمالی علاقوں میں مسلک اور لسانیت کی بنیاد پر یہاں کے عوام کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاجارہاہے حالانکہ یہاں پر کسی قسم کاکوئی طبقاتی نظام نہیں ہے مگر اس کیلئے بڑی تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیں مگر ہم سب کو ملکر ان تمام سازشوں کو ناکام بناناہوگا انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت میں جتنے بھی فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں اس میں بیرونی عناصر کا ہاتھ ملوث ہے یہاں سنی ¾ شیعہ اور اسماعیلیہ کی مشترکہ آبادی والے علاقوں میں مسلک کا کارڈ استعمال کیاجاتا ہے اور غیرمشترک والے علاقوں میں قومیت ¾ علاقائیت اور لسانیت کے نام پر تعصبات کو ہوا دی جارہی ہے اور کسی نہ کسی منافقانہ چال کے ذریعے سے یہاں کے عوام کو آپس میں دست وگریبان کیا جارہاہے ہمیں ان سازشی عناصر کے عزائم کو سمجھنا ہوگا حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ ماہ نومبر ہماری آزادی کا مہینہ ہے ہمارے بزرگوں نے نومبر1947ءکو آزادی کی جنگ لڑ کر اس خطے کو ظالم ڈوگر کے تسلط سے آزاد کرایا ہمیں اپنی اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

2 تبصرے »

  1. dear pyar ali
    may islamabad say reporter bana chahta hon is silsilay may kia requiement chahie zara majay tafsil say batien may dobara jourlism ki taraf ana chahta hong is say pehlay bad_shimal, shimal , chatan, azan, or bohat say net new kalaia kam karchoka hong lakin ap ka online hay jis ki waqt ko zarorat hay may apkay mail ka intizar karona

    تبصرہ از Hassan SHigri — نومبر 23, 2008 @ 12:12 شام | جواب دیں

  2. Think To do Something for our Home land it,s the results to achive gift from your parants

    تبصرہ از Bakhtyar Ali Khan — نومبر 26, 2008 @ 5:55 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: