|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 22, 2008

شمالی علاقوں میں بارش برفباری درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:40 صبح
Tags: ,

گلگت(کے ٹواخبار ) شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شمالی علاقوں کے مختلف اضلاع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خنجراب ٹاپ ،ضلع غذر اور صلع استور کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے اور زیریں علاقوں میں تیز بارش ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خنجراب ٹاپ پر شدید برف باری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ بارشوں اور برف باری کے باعث گلگت کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔دیوسائی، قمری اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دو فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے اگر بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو دیو سائی ،قمری اور ضلع استور کی دیگر رابطہ سڑکیں اور شاہراہ استور ،شاہراہ قراقرم سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش اور برف باری شروع ہوتے ہی گیس اور لکڑی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: