|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 25, 2008

چھلت چھپروٹ کے عوام سڑکوںپرنکل آئے ، زمینوں کے معاوضے کامطالبہ

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 8:53 صبح
Tags: ,

گلگت (کے ٹواخبار) چھلت چھپروٹ میں بننے والی سڑکوں کامعاوضہ آئندہ دو ہفتوں تک ادا نہ کیا گیا تو چھلت کے سامنے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردینگے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر انتظامیہ مجبور نہ کرے بلکہ جلد سے جلد عوام کو ان کی زمینوں کا معاوضہ ادا کرے ان خیالات کا اظہار علاقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور متاثرین خاندانوں کے نمائندہ وفد نے کے پی این کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا اس وفد میں شامل شین بریونین کونسل کے منتخب چیئرمین احسان علی ڈوگر نے بتایا کہ علاقے کے متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد گذشتہ روز تنگ آمدبجنگ آمد کے مصداق احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تاہم ڈپٹی کمشنر گلگت سیف اللہ ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنرنگر خوش بیگ نے عمائدین علاقہ کو یقین دلایا کہ لوگوںکو زمینوں کا معاوضہ جلد ادا کیاجائے گا جن کے باعث لوگوں نے اپنا احتجاجی شیڈول ملتوی کردیا ہے تاہم بروقت معاوضہ ادا نہ کیے جانے کی صورت میں متاثر ین سخت ترین احتجاج کرینگے اور اپنے مطالبے کے حل تک شاہراہ قراقرم پراحتجاجی دھرنا دے کر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کرینگے چیئرمین یونین کونسل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چھلت چھپروٹ میں سال2004ءمیں محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے سڑک تعمیر کی اور سڑک مکمل ہوگئی چارسال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والی زمنیوں اور اس کی تعمیرکے دوران رہائشی گھروں جن کو گراکرسڑک بنائی گئی ہے کا اب تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان متاثرہوئے ہیں اور معاوضہ نہ ملنے کے باعث مقامی لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: