|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

نومبر 30, 2008

دنیورمیںشاہراہ قراقرم پربیلی برج ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھل گیا

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 1:10 شام
Tags: , ,

گلگت (کے ٹواخبار) دنیورمیں شاہراہ قراقرم پرنصب کئے گئے بیلی برج (لوہے کاپل) کوہفتہ کے روز سے ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیاگیاپل کی چوڑائی 4میٹراورلمبائی 150میٹرہے جس کی تنصیب تقریباًتین ماہ قبل 10اگست 2008ءکودنیورچائناپل کے ٹوٹنے کے بعد چینی انجنیئرزاورکارکنوںنے شروع کی تھی سابقہ تباہ شدہ چائناپل کے قریب متبادل کے طورپراس پل کی تنصیب کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو90دنوںکاٹارگٹ ملاتھاجوکہ این اےچ اے نے چائنابرج اینڈروڈ کارپوریشن کی مددسے 80دنوںمیں مکمل کیاپل کاافتتاح ہفتہ کی سہہ پہر کوگلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بابریعقوب فتح محمد نے فیتہ کاٹ کرکیااس موقعے پر سپیکرقانون سازاسمبلی ملک محمد مسکین، ہوم سیکرٹری کیپٹن( ر) محمد عثمان یونس، مشیران، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران ، چائنیزانجینئرز ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی اس موقعے پر چیف سیکرٹری بابریعقوف فتح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب چائناآرسی سی پل ٹوٹ گیاتوسخت پریشانی سے دوچارہوناپڑاس پل کے ٹوٹ جانے سے پاکستان اورچین کے درمیان بھی رابطہ مشکل ہوگیاتھاتاہم اس دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے اورباہمی مشاورت سے اس پل کی تعمیر 80دنوںمیں مکمل ہوگئی جس پرمیںانتظامیہ کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورچائنابرج اینڈروڈ کارپوریشن کے ماہرین کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوںنے دن رات محنت کرکے متبادل بیلی برج تیارکرکے پاکستان اورچین کے مابین رابطے کوبحال کردیابلکہ ہنزہ اورنگر کے علاقوںکےلئے بھی بھاری ٹریفک کی آمدورفت میںآسانی پیداہوگئی چیف سیکرٹری نے مزیدکہاکہ کنوداس اوردنیورآرسی سی پلوں پربھی تعمیراتی کام کی رفتارتیز کردی جائے گی اورمتبادل کے طورپر چھموگڑھ سے عالم برج تک کاراستہ بھی مکمل کیاجائےگااس موقعے پر چائناکمپنی کے پراجیکٹ مینجر اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر بے بھی خطاب کرتے ہوئے پل کی تعمیر مکمل ہونے پرعلاقے کے عوام کومبارک بادپیش کی انہوںنے بتایاکہ اس بیلی برج سے ایک وقت میں 30ٹن وزن تک کی بھاری گاڑیوں کوگزاراجاسکتاہے تقریب کے اختتام پرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے رکن آفتاب حیدرنے خطاب کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ، چائینیز کمپنی اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کاشکریہ اداکیاجن کی محنت سے 80روز میں پل مکمل ہوگیااس پل کی تعمیر سے پاکستان کاچین سے زمینی رابطہ بحال ہونے کے علاوہ حلقہ نمبر 3کے علاقے اورہنزہ نگرویلی کے عوام کوبھی فائدہ پہنچاہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: