|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 13, 2008

گلگت بلتستان میں جماعت الدعوة کے دفاتر سیل، عہدیداروںکی گرفتاری کےلئے چھاپے

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 7:56 شام
Tags:

گلگت(کے ٹواخبار) گلگت میں جماعت الدعوة کے دفتر کو سیل کر دیا گیا۔ سٹی تھانہ میں درج رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے جمعرات کو رات گئے شروع کی گئی کارروائی جمعہ کی صبح تک جاری رہی۔ اس دوران یاد گار چوک کے قریب جماعة الدعوة کے دفتر کا گھیراﺅ کیا گیا اور پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر سے مختلف سی ڈیز، کتابیں، رسائل و جرائد اور نقشہ جات کو اپنی تحویل میں لے لیا، جس کے بعد دفتر کو سیل کیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد جماعت الدعوة گلگت کے دو مقامی رہنماﺅں جمعہ دین اور میر باز کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مگر دونوں کی عدم موجودگی کے با عث جمعہ دین کے والد اور میر باز کے والد کو حراست میں لیکر تھانہ پہنچادیا گیا۔ تاہم جمعہ کو علی الصبح انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جماعت الدعوة کے دفتر کو سیل کرنے اور رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کی کارروائی وفاقی حکومت کی ہدایت پر کی گئی ہے اس مقصد کیلئے سٹی تھانہ گلگت کے ایس ایچ او محمد عقیل خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے جماعت الدعوة کے دفتر پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو چھاپہ مارا لیکن دفتر میں اس وقت کوئی شخص موجود نہ تھا تا ہم جماعت الدعوة کے دو مقامی رہنماﺅں کی گرفتاری کی کوشش کی مگر گرفتاری کے خوف سے جمعہ دین اور میر باز پہلے ہی روپوش ہو گئے تھے۔ رات بھر پولیس کی بھاری نفری جمعیت جماعت الدعوة کے دفتر کا گھیراﺅ کر کے ڈیوٹی پر مامور رہی جبکہ جمعہ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر گلگت مومن جان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اختر حسین چنگیزی کی موجودگی میں سٹی تھانہ کے ایس ایچ او محمد عقیل خان نے دفتر میں موجود سامان کو قبضے میں لیا اور مجسٹریٹ نے دفتر پر سیل لگا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گلگت شہر میں جماعت الدعوة کے دفتر کے مالی اورتنظیمی امور چلانے والے دو مقامی رہنماﺅں جمعہ دین اور میر باز کی گرفتاری کیلئے جمعہ کی شام تک کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں مگر دونوں رہنماءرو پوش ہیں تا ہم پولیس ان دونوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: