|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 13, 2008

گلگت بلتستان کی ممتاز شخصیت کرنل(ر) حامد علی شگری انتقال کرگئے

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 7:54 شام
Tags: , , ,

اسلام آباد(کے ٹواخبار)گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت اورپاک آرمی کے پہلے کمیشنڈ آفیسرکرنل (ر)حامدعلی شگری انتقال کرگئے ان کی عمر84برس تھی مرحوم گلگت سکاﺅٹس اورناردرن سکاﺅٹس کے کمانڈنٹ بھی رہے ہیں کرنل (ر)حامد علی شگری نے 1994ءمیں پیپلزپارٹی کی حکومت میں گلگت بلتستان کوسیاسی ومعاشی پیکج دلانے میں اہم کردارادا کیا تھا مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما جنرل(ر)نصیراللہ بابرکے کورس میٹ تھے مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ،ایک بیٹی اوردوبیٹے ہیں مرحوم کوہزاروں سوگواران کی موجودگی میں لاکرقبرستان ویسٹریج میں سپردخاک کردیاگیا گلگت بلتستان کے سماجی وسیاسی حلقوں نے مرحوم کی رحلت کوعلاقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل(ر)حامد شگری کی خدمات سے قوم ایک عظیم سپوت سے محروم ہوگئی ہے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدرسیدجعفرشاہ ،رکن قانون سازاسمبلی عمران ندیم ،پی پی پی جنرل سیکرٹری مہدی شاہ، محمدجعفر، محمدابراہیم چیئرمین ضلع کونسل سکردوراجہ جلال حسین مقپون نے ورثاسے دلی ہمدردی اورمرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعاکی ۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: