|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 14, 2008

بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی

بھارتی جنگی طیاروں نے آزاد کشمیر اور لاہور سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔پاک فضائیہ کی بھر پور کارروائی پر بھارتی طیارے واپسی پر مجبور ہوگئے۔پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خالف ورزی کی تصدیق کی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے آج نیوز کو بتایا

Indian fighter jets violate Pakistan air space

Indian fighter jets violate Pakistan air space

کہ دو بھارتی طیارے چار کلومیٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ممبئی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ پہلے ہی ہائی الرٹ تھی۔ترجمان کے مطابق بھارتی طیارے دن میں دو مرتبہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے۔

پہلی مرتبہ بھارتی جنگی طیارے صبح گیارہ بجے پاک سر زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تاہم پاک فضائیہ کی بھر پور اور بر وقت جوابی کارروائی نے بھارتی طیاروں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے۔دوپہر کے وقت ایک بار پھر بھارتی جنگی طیاروں نے لاہور سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کے چوکس طیاروں نے تعاقب کیا جس پر بھارتی طیاروں کو الٹے پاؤں لوٹنا پڑا۔ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: