|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 22, 2008

گلگت میں میوزیکل شو کے دوران ایک شخص کا انو کھا انداز

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 12:14 شام
Tags:

گلگت(کے ٹواخبار) گلگت میں میوزیکل شو کے دوران ایک شخص نے اچانک سٹیج پر چڑھ کر اور سٹیج سیکرٹری کے ہاتھ سے مائیک چھین کر یہ اعلان کردیا کہ انڈیا نے پاکستان پر حملہ کردیا ہے اور آپ لوگ یہاں بیٹھ کر گیت اور نغمے گارہے ہیں اٹھیں مجاہد بنیں اور انڈیا کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں اس اعلان پر محفل میں زبردست بے چینی اور خوف وہراس پیدا ہوا اور نہ صرف بیشتر حاضرین ہال سے نکل بھاگے بلکہ محفل کے مہمان خصوصی مشیر سیاحت عبدالحمید بھی رفوچکر ہوگئے یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب گلگت آڈیٹوریم میں گلگت آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہفتہ کی رات کو نوجوان شاعروگلوکار جابر خان جابر کے تازہ گیتوں پر مشتمل آڈیوکیسٹ ” نے تھے نے کی تعارفی تقریب اور اس سلسلے میں منعقدہ میوزیکل شو کے دوران میں نوجوان شاعر اور نیٹکو کے پی آر او احسان شاہ محفل سے اٹھ کر سٹیج پر چڑھ گئے اور سٹیج سیکرٹری سے مائیک چھین کر اعلان کیا کہ انڈیا نے پاکستان پر ابھی ابھی حملہ کردیا ہے یہ سننا تھا کہ لوگ خوف وہراس کے عالم میں تیزی سے وہاں سے بھاگنے لگے حتیٰ کہ تقریب کے مہمان خصوصی مشیر سیاحت عبدالحمید بھی عجلت میں محفل چھوڑ کر چلے گئے ہیں تاہم تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ اس اعلان کی کوئی حقیقت نہیں بعد میں صورتحال واضح ہونے پر کچھ لوگ ہال کے اندر واپس آگئے جن میں خود احسان شاہ بھی شامل تھے مگر مہمان خصوصی سمیت زیادہ تر شائقین واپس نہیں آئے اس طرح میوزیکل شو مزید ایک گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: