|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 24, 2008

گلگت، پی ڈبلیوڈی میںسینکڑوںافرادکی غیرقانونی بھرتیاںمنسوخ

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 8:05 صبح
Tags:

گلگت(کے ٹواخبار)گلگت میں پی ڈبلیوڈی سرکل آفس میںمبینہ طورپرہونے والی غیرقانونی بھرتیوں ،محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں اورآٹے کے بحران کے خلاف سینکڑوں افراد کازبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابریعقوب فتح محمد نے پی ڈبلیوڈی سرکل آفس کی جانب سے کی جانے والی تقریباً ساڑھے چارسوافراد کی بھرتیوں کومنسوخ کرنے اورمحکمہ تعلیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں پیرکے روزخزانہ روڈگلگت پرسینکڑوں افراد سیکرٹریٹ کی جانب جانےوالی مین سڑک پراحتجاجی مظاہرہ کرکے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی مظاہرے کے باعث سڑک ایک گھنٹہ تک بندرہی تاہم اس دوران اسسٹنٹ کمشنرگلگت مومن جان،ڈی ایس پی سٹی جہانگیرشاہ اورایس ایچ اوسٹی تھانہ محمد عقیل پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پرپہنچ گئے رکن قانون سازاسمبلی حافظ حفیظ الرحمن کے علاوہ پی پی پی گلگت کے نائب صدرمیربازکھیتران ،پی ایس ایف کے رہنما محمدعارف سمیت کئی افراد کوساتھ لے کرچیف سیکرٹری سے آدھ گھنٹہ تک تفصیلی ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی رہنماﺅں نے چیف سیکرٹری بابریعقوب فتح محمد کوپی ڈبلیوڈی گلگت سرکل آفس اورمحکمہ تعلیم گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹرجاوید اختربیگ کی طرف سے مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اورسول سپلائی کی جانب سے نگرکیلئے مختص گندم کے کوٹے میں کمی سے متعلق گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا ۔ملاقات کے بعد مسلم لیگ(ن)کے رکن قانون سازاسمبلی حافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات سے متعلق صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیف بابریعقوب فتح محمد نے پی ڈبلیوڈی گلگت سرکل آفس سے جاری ہونے والے تمام تقررنامے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم گلگت میں بے ضابطگیوں پرحیرت کااظہارکیااورمحکمہ تعلیم گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹرکے خلاف تحقیقات عمل میں لانے کے لئے محکمہ تعلیم کے حکام کوہدایت کی ہے۔ اس موقع پررکن اسمبلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ محکمہ پولیس میں شاہراہ قراقرم پرکام کرنے والے غیرملکی باشندوں کی حفاظت کے لئے قائم کی گئی قراقرم سکیورٹی فورس میں شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادی کے باشندوں کوترجیحی بنیادوں پربھرتی کیاجائےگا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: