|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 27, 2008

سانحہ گلگت کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا، آغاراحت الحسینی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 10:33 صبح
Tags:

گلگت (کے ٹو) مرکزی امامیہ مسجد گلگت کے خطیب آغا راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلگت شہر میں پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے جمعہ کی صبح پیش آنے والے دلخراش واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان واقعات کے اصل ذمہ داروں اورپشت پناہی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے ایسے میں شرپسند افراد کی جانب سے اس طرح کی منفی کارروائیوں کی وجہ سے عوا م میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس لئے حکومت صحیح طرح تحقیق کرکے واقعات میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرے اور انہیں سخت سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں جب دہشگردی کی فضاء بھی ایسے میں یہاں کے عوام نے اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت دیتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جو کہ دشمنوں کو نا گوار گزرااوراب یہاں پرحالات خراب کرانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ یہاں پربسنے والے تمام شیعہ ، سنی اور اسماعیلی شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لےے کردار ادا کریں آغا راحت نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے علمائے کرام مجالس عزاءکے دوران مقصد حسین بیان کریں آغا راحت نے کہا ہے کہ ملک عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اور ملک کے دفاع کے لئے سب اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: