|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 27, 2008

گلگت میں دہشت گردی ، ڈائریکٹرزراعت سمیت 5جاںبحق

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 10:31 صبح
Tags:

گلگت ( کے ٹو ) گلگت میں دہشت گردی کے ایک بڑے واقعہ میں ڈائریکٹر زراعت گلگت بلتستان سمیت5افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا عبد الواحد نے جمعہ کی صبح اپنی سرکاری گاڑی میں نوپورہ میں واقعہ اپنے گھر سے دفتر کے لئے روانہ ہوئے اورتھوڑی ہی دیر بعد نائیکوٹی کے علاقے سے گزرنے کے دوران گھات لگائے بیٹھے نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور خو دکار ہتھیاروںسے گاڑی پربرسٹ کیا جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان عبد الواحد ، ان کابھتیجا (ڈرائیور محکمہ زراعت )اور ایک مہمان فضل (اسسٹنٹ محکمہ زراعت چلاس) موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے تین میں سے دو زخمیوں فضل کی اہلیہ اورتین سالہ بچی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا واقعہ کے چھٹے زخمی عبد المنان ڈائریکٹر زراعت عبد الواحد کے بھائی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا او رگھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا دہشت گردی کی اس تازہ واردات نے طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر گلگت شہر کو سخت کشیدگی کی لیپٹ میں لے لیاہے اورشہر میں ہرطرف خوف وہراس پایا جاتا ہے تاہم ماضی کے واقعات کے برعکس گلگت میں دہشت گردی کی اتنی بڑی واردات کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اورنہ ہی شہر کے کسی بھی حصے میں کسی نے کوئی فائرنگ کی البتہ واقعہ کے خلاف بازار، مارکیٹ ، دکانیں اور کاروباری وتجارتی مراکز آناً فاناً بند ہوگئے اورسٹر کوں سے ٹریفک بھی غائب ہوگئی دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پرقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں کلاسز معطل کرکے طلبہ وطالبات کوگھروں کو واپس بھیج دیا گیا ادھر دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد گلگت شہر میں سکیورٹی دستوں کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے رینجرز اورپولیس کے مسلح دستوں کاگشت بڑھانے کے علاوہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں اوراندرون شہر چیکنگ اورجامہ تلاشی کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) عثمان یونس نے کے پی این کو بتایا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے سراغ لگانے اوردہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بڑے واقعہ کے بعد پرامن رہ کر جس حب الوطنی کامظاہرہ کیا گیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی سیکرٹری داخلہ نے گلگت بلتستان کے علمائے کرام اورعوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پرہرگز کان نہ دھریں اورصبروتحمل اورامن کی موجود ہ فضاءکوہرحال میں برقرار رکھ کردشمن اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کوخاک میں ملائیں دریں اثناء دہشت گردی کے واقعہ میں جاںبحق ہونے والے ڈائریکٹر زراعت عبد الواحد اوران کے بھتیجے محمد طیب کوبعد از نماز جمعہ ان کے آبائی قبرستان نوپورہ میں سپردخاک کردیا گیا دونوں کی نمازجنازہ مرکزی خطیب اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد نے پڑھائی قبل ازیں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاضی نثار احمد نے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ دن دیہاڑے پیش آنے والا یہ واقعہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے لئے کھلا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ اگر گلگت شہر کو بدامنی اورانتشار سے بچانا ہے تو اس واقع میں ملوث دہشت گردوں کو کسی تاخیر کے بغیرگرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا قاضی نثار احمد نے اپنے خطاب میں لوگوں کو تلقین کی کہ وہ صبر وتحمل کادامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں ادھر دہشت گردی کے واقع میں جاںبحق ہوجانے والے دیگر3افراد فضل (فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت چلاس) ان کی اہلیہ اوران کی تین سالہ بچی (ساکنا ن بٹو گہ چلاس ) کی میتوں کوجمعہ کی سہ پہر کو گلگت سے چلاس روانہ کردیا گی

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: