|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

دسمبر 31, 2008

سانحہ گلگت کے ماسٹرمائنڈکاسراغ لگایاجائے گا، چیف سیکرٹری

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 7:52 شام
Tags:

چلاس( شہاب الدین غوری ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ عوام نے بہترین امن پسند ی کامظاہرہ کرکے سماج دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنادئیے ہیں ایک طرف بھارتی جنگی عزائم اوردوسری طرف محرم الحرام کی آمد کے موقع پر اس قسم کی گھناونی کوشش کی گئی ہے سانحہ گلگت کے اصل ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں دیامر کے عوام نے ایک بار پھر امن وامان کی نازک صورتحال میں انتظامیہ کابھرپور ساتھ دے کر واضح کیا ہے کہ یہاں کے لوگ امن پسند اورمحب وطن ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے گھرپر تعزیت اورریسٹ ہاﺅس چلاس میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر محمد علی یوگوی ، ایس پی دیامر محمد منصور خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سانحہ گلگت کے7ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن سے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تفتیش کررہی ہے تاکہ تفتیش بہترانداز میں آگے بڑھ سکے ہم ان عناصر کاسراغ لگانا چاہتے ہیں جوایسے گھناونے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش بالکل غیر جانبدار ہوگی انہوں نے کہا کہ جن 7ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے ان میں سے بعض پر پہلے ہی مقدمات قائم ہیں اورواقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیاگیا انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے سات روزمیں تفتیشی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی چیف سیکرٹری نے دیامر یوتھ موومنٹ کے رہنماﺅں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس اورپلک سکول چلاس کو جدید سہولیات فراہم کی جائینگی جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کوہستان ودیگر علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہونگے اس سے قبل چیف سیکرٹری سانحہ گلگت کے متاثرہ خاندان کے گھرگئے اور ان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم بھی برابر شریک ہیں اس موقع پرانہوں نے فضل مرحوم کے بیٹے اوربھائی کوملازمت دینے کا بھی اعلان کیا

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: