|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جنوری 8, 2009

جھوٹ بولنے پروکیل جیل پہنچ گیا، عدالت نے جرمانے کی سزاسنادی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 12:16 شام
Tags:

گلگت ( کے ٹو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ شہباز خان نے سینئروکیل محمد رئیس خان کوغلط بیانی پر 10ہزار روپے جرمانہ اور3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا عدالتی حکم کے تحت جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں وکیل موصوف کومزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالتی ذرائع کے مطابق 12مئی2008کوگلگت شہر میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے معروف چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر آغا جان کامقدمہ قتل انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1میں زیر سماعت ہے عدالت میں اس مشہور مقدمہ قتل کی آخری بحث کے لئے24دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اورمقررہ تاریخ کو عدالتی کارروائی کے دوران عدالت کے ریڈر ہاتھ میں موبائیل فون لئے اے ٹی سی کے جج راجہ شہباز خان کو بتایاکہ راولپنڈی سے اس مقدمہ قتل میں ملزم جمعہ خان کے وکیل محمد رئیس خان کافون ہے اوروہ نئی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کررہے ہیں جس پرجج نے ریڈ ر کے ہاتھ سے موبائیل لے کرخود محمد رئیس خان ایڈووکیٹ سے بات کی جس کے بعد نئی تاریخ 5جنوری2009مقرر کر کے جج نے آرڈر شیٹ پردستخط بھی کردئیے بعد ازاں عدالتی وقت ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر2کے جج محمد عقیل بھی راجہ شہباز خان کے چیمبر میں آئے اوردونوں آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ ا س دوران ایک شخص نے چیمبر میں آکراطلاع دی کہ جس وکیل نے آپ کوتھوڑی دیر پہلے فون کیاہے وہ راولپنڈی میں نہیں بلکہ عدالت کے باہر فوٹو سٹیٹ کی ایک دکان میں موجود ہے اس اطلاع پر عدالتی ذرائع کے مطابق ایک اہلکار کوبیھج کرجج نے وکیل موصوف کو عدالت میں طلب کیا مگر وکیل عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے جس پر ان کے خلاف انسداد گردی ایکٹ کی دفعہ37 کے تحت دھوکہ دہی ، غلط بیانی اورتوہین عدالت کا مقدمہ قائم کردیاگیا اورجب5جنوری بروز پیر کو ڈاکٹر آغا جان قتل کیس کی پیشی کے لئے محمد رئیس خان ایڈووکیٹ انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر1میں حاضر ہوئے توپہلے ان سے اس مقدمے کی بحث مکمل کروائی گئی جس کے فوراً بعد کورٹ کے جج راجہ شہباز خان نے محمد رئیس خان ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی مختصر سماعت کے بعد وکیل موصوف پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ 3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا اورجج نے اپنے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ اگر وکیل موصوف نے جرمانے کی رقم ادا نہیں کی تو وہ مزید ایک ماہ قید کی سزا کاٹنے کاحقدار ہوگا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: