|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جنوری 12, 2009

ڈی ایس ایف داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا دوسرا یوم تاسیس بڑے شان و شوکت سے منایا گیا.

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 5:30 شام
Tags:

کراچی(نیت جان تمناسے)علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے.علم حاصل کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں چین بھی جانا کیوں نہ پڑے. گزشتہ دو سالوں سےڈی ایس ایف علم و عمل کی تجدید و حصول میں حوادث زمانے کی تمام تر مسائل کے باوجود انتہائی مستحکم طریقے سے کامیابی کے راستے پر گامزن ہے.اور آج اس فیڈریشن کا دوسرا یوم تاسیس منایا گیا. جس کو کراچی میں مقیم داریل کے اسٹوڈنٹس نے بڑے جوش اور جذبے سے منایا.شاہ فیصل گرین ٹاون ملیر میں ایک رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے شرکت کی. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ الہٰی سے ہوا. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےڈی ایس ایف کے چیف ایڈوائزر جناب اورنگ زیب ایڈوکیٹ نے کابینے کے تمام مبران کو خراج تحسین پیش کیا اور سب کو داد دی کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھڈی ایس ایف کو فعال اور مستحکم بنا نے میں بھر پور ساتھ دیا اور اگر ان کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج اتنی بڑی کامیابی ناممکن تھی. موصوف نے اپنے تقریر میںڈی ایس ایف کے تمام اراکین اور ارض شمال کے تمام طلباء و طالبات کو تعلیم کے میدان میں اگے سے اگے ترقی کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور لگن سے کوشش جاری رکھنے کی تالقین کی. اور کہا کہ ہمیں آپس میں متحد اور یک دل ہوکر ترقی کرنا ہے تاکہ کل کو ہم شمالی علاقہ جات اور مملکت خداداد پاکستان کی مٹی کا قرض ادا کرنے کے قابل ہو سکے. یوم تاسیس کے اس پر مسرت دن کے موقعے پر نئی کابینہ بھی تشکیل عمل میں آئی جس کے عہدہداروں کے نام کچھ اسطرح ہے.
1. چیرمین شفی رحمت
2. اشتیاق احمد صدر
3. رضوان اللہ نائب صدر
4. اعجاز احمد جنرل سکریٹری
5. عالم ولی ڈپٹی جنرل سکریٹری
6. نقیب احمد فنانس سکریٹری
7. ہاشم خان پریس سکریٹری
8. بختیار احمد سپورٹس صدر
دوران تقریب نو تشکیل عہدہ دران نے حلف اُٹھا یا اور باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کے قوانین وضوابط سے اشنا ہو گئے اور باشندہگان شمال سے اُمید ظاہر کی کہ وہ گزشتہ کابینے کی طرح موجودہ کابینے کے ساتھ بھی بھر پورتعاون کا مظاہرہ کریںگے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: