|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جنوری 17, 2009

مسلمان متحد ہوکراسرائیل کے عزائم کوناکام بناسکتے ہیں، کیپٹن(ر) سکندر

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 1:03 شام

گلگت (کے ٹو) شمالی علاقوں کے مشیربرائے اطلاعات وخوراک وزراعت کیپٹن(ر)سکندرعلی نے کہا ہے کہ اسرائیلی آئے روز ایک نیا بہانہ بناکرمظلوم اوربے گناہ فلسطینی مسلمانوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ رہا ہے جبکہ دوسری طرف عالم اسلام بے بس قیدی کی طرح ان کے قتل عام کاتماشہ دیکھ رہا ہے اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے درمیان ان کے آپس کے اختلافات ہیں آج بھی اگرہم ان اختلافات سے سبق نہ سیکھ پائے تووہ دن بھی دورنہیں ہے جب استعمارکے خونی پنچے ہماری طرف بھی اٹھ جائیں لہٰذادورحاضر کاتقاضہ یہ قطعاً نہیں ہے کہ مسلمان گروہ بندی میںتقسیم ہوکردشمن کواپنی کمزوری پرحاوی ہونے دیں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان آپس میں تقسیم ہوکردشمن کواپنی کمزوری پرحاوی ہونے دیں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان آپس میں یک جان ہوکرہی اسرائیل جیسے وحشی ممالک کے گھناونے عزائم کوناکام بناسکتے ہیں اورآپس میں بھائی چارے کوفروغ دینے سے بھی دشمن کے مذموم ادارے خاک میں مل جائیں گے انہوںنے خصوصاً گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کوبھلاکرایک ہی صف میں کھڑے ہوجائیں تاکہ اس سے نہ صرف خطے میں امن وسلامتی قائم ہوگی بلکہ دنیا بھرکے تمام مظلوم مسلمانوں کوظلم کے خلاف برسرپیکارہونے کابھرپورحوصلہ فراہم ہوگا دریں اثنا ءمحرم الحرام کے حوالے سے انہوں نے شمالی عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے اس مقدس مہینے میں صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے اسلام وملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کوخاک میں ملادیا اوربے گناہ اورمعصوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف یک جان ہوکراحتجاج کی صدائیں بلندکی جبکہ فلسفہ کربلا بھی یہی ہے کہ باطل کے خلاف مظلوم کی حمایت میں آوازبلندکی جائ

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: