|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جنوری 24, 2009

گلگت بلتستان میں نیاسیٹ اپ جلد قائم ہوگا، صدرزرداری

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 5:36 شام

اسلام آباد(کے ٹو ) ) چیف ایگزیکٹو میرغضنفر علی خان نے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری نے یقین دلایا ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد نئے سیاسی سیٹ کا قیام عمل میںلایا جارہاہے اس کامقصد ان علاقوں کوقومی دھارے میں شامل کرنا ہے انہوں نے جمعہ کے روز صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے انہیں بتایا کہ متعلقہ اداروں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے خصوصی پیکج تیارکریں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی پرخصوصی توجہ دی رہی ہیں قانون ساز اسمبلی کے آ ئندہ انتخابات سے پہلے اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے ہنزہ نگر کو ضلع بنانے کے اعلان پر بھی عمل درآمد کیاجائے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں ہماری حکومت ان مواقع سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے اور ہمارے کوشش ہے کہ شمالی علاقوں میں سیاحت کوزیادہ سے زیادہ فروغ دیاجائے صدر آصف علی زداری سے ملاقات کرنے والے وفد میں معروف کوہ پیما حسن سدپارہ اورغلام محمد شامل تھے اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی توجہ پاکستان میں کوہ پیمائی کے وسیع مواقع کی طرف راغب کرنے کے لئے کوہ پیمائی کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی پر غور کرے صدر نے کہا کہ پاکستان میں کوہ پیمائی کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کوہ پیماﺅں کو بڑی تعداد میں راغب اور نوجوانوں کی کوہ پیمائی کو ایک کھیل کے طور پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرکے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ صدر نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم میں حسن سدپارہ اور ان کے کوہ پیما ساتھی کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کی اس مہم میں ان کی ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ صدر آصف زرداری نے حکومت سے کہا کہ وہ کوہ پیماﺅں کی تربیت کے لئے خصوصی تربیتی اداروں کے قیام پر بھی غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مناسب ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کیا جاتا ہے تو ملک کے نوجوانوں کو اس صحت مند سرگرمی کی جانب راغب کرکے ان کی توانائیاں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے بھی بروئے کار لائی جاسکتی ہیں۔ صدر نے کہا کہ دلکش قدرتی ماحول میں پہاڑوں پر مبہوت خاموشی انسان کو محکم عزم کے احساس سے سرشار کرتی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات قمر الزمان کائرہ‘ کوہ پیما شاہین بیگ اور الپائن کلب کے صدر نذیر صابر اور متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی موجود تھے۔ الپائن کے صدر نے صدر آصف علی زرداری کو کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے تجاویز پر رپورٹ پیش کی جس پر صدر نے کہا کہ حکومت اس کا جائزہ لے گی

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: