|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

جنوری 28, 2009

قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑائی جھگڑے میںملوث 11طلبہ نکال دئے

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 7:06 شام

گلگت ( نمائندہ کے پی این ) قراقرم یونیورسٹی میں دنگا فساد میں ملوث گیارہ طلبہ کویونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی سے فارغ کردیا ہے ایڈیشنل رجسٹرار قراقرم یونیورسٹی کے دستخطوں سے جاری حکم نامے میں رومان غیاث نامی شخص کے یونیورسٹی کیمپس میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے گذشتہ دنوں قراقرم یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم میں مبینہ طورپر ملوث 11طلبہ جن میں اسرار احمد، اعجاز کریم، شان شاہ رئیس ،نعیم اختر ،محمد شاہد ، دیدار علی ،عرفان علی شاہ ، نبی اللہ ، نوید اختر ،فیصل شفقت اوریاسر اقبال کومکمل طورپر یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد دونوں طلبہ گروپ صلح کیلئے سرگرم ہوگئے اورمنگل کے روزگلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں جمیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالللہ شہاب ، چیئرمین ضلع کونسل گلگت محمد حسین ایڈووکیٹ ،وائس چیئر مین ضلع کونسل ایمان شاہ ، ممبر ضلع کونسل محمد جاوید ،ممبربلدیہ گلگت عمران میر ، معروف نوجوان سیاستدان جمیل احمد اور معروف قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ نے دونوں طلبہ گروپوں کے بیان صلح کرادی ہے ذرائع کے مطابق دونوں طلبہ گروپوں میں صلح کے حوالے سے ثالث افراد نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیاہے کہ اگر مذکورہ گیارہ طلبہ آئندہ کسی بھی لڑائی جھگڑے میں ملوث ہوئے توان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانے اور فی الحال تمام طلبہ کومعاف کیاجائے ۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے صلح سے متعلق تاحال کوئی نیا فیصلہ صادر نہیں کیاہے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: