|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

فروری 8, 2009

گلگت بلتستان کےلئے ہرفورم پر آوازبلند کرونگی ، ماروی میمن

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 10:56 صبح

سکردو(کے ٹو) ماروی میمن رکن قومی اسمبلی نے سکردو میں صحافیوں کوخصوصی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ذاتی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے مسائل کے بارے میں ہرفورم میں آوازبلندکروں اس حوالے سے میں نے کئی دفعہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے بھی قومی اسمبلی میں آوازبلندکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سخت سردی اورشدید برفباری میںگلگت بلتستان کادورہ کرنے کااصل مقصد گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت ہی ہے جس کے دورحکومت میں خواتین کوزیادہ ریلیف ملی ہے آج بلتستان سکردو میں دورہ کرنے کا اصل مقصدگلگت بلتستان میں خواتین ونگ مسلم لیگ (ق)کومضبوط اورمزیدفعال بنانا ہے اس حوالے سے تمام کارکنوں سے مشاورت کرنے کے بعدآمنہ انصاری رکن مسلم لیگ (ق)کوگلگت بلتستان کے خواتین ونگ کی صدرنامزد کردیاگیا ہے ہنزہ نگر کوخواتین ونگ کاجنرل سیکرٹری گلگت بلتستان نامزدکردیاگیا ہے اسی طرح ضلع گلگت بلتستان سکردو سے تعلق رکھنے والی کارکن یاسمین کومسلم لیگ (ق)کی پریس سیکرٹری جنرل نامزد کردیاگیا ہے عنقریب دیگراضلاع میںبھی خواتین کی تنظیم سازی کی جائے گی اورمسلم لیگ خواتین ونگ کومزید فعال اوربہتربنایاجائے گا انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اکتوبرمیںہورہے ہیں آمنہ انصاری صدران کی پوری ٹیم کوالیکشن کیلئے بھرپورتیارکرنی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سکردومیں شدید برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کوکافی مشکلات کاسامنا ہے اس حوالے سے آج ہمارے ساتھ پوری ٹیم مختلف جگہوں پرموجود غریب افراد کے پاس گئی اور ان کے مسائل غورسے سنے لوگ الیکشن کے وقت غریبوں کے پاس جاتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق)الیکشن سے قبل غریبوں کے پاس جاتی ہے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے گلگت بلتستان کے آئینی پیکج کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جوبھی حکومت گلگت بلتستان کے حوالے سے پیکج دے گی ہم ویلکم کرنے کوتیارہیں دیامرڈیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دیامرڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کاحق ہے زمینوں کامعاوضہ گلگت بلتستان کے عوام کوملنا چاہیے اس حوالے سے ہم نے اسمبلی میں آوازبلندکی ہے اورآئندہ بھی آوازبلندکریں گے آمنہ انصاری نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ مجھے پورے گلگت بلتستان کی خواتین ونگ کاصدرنامزد کردیاگیا ہے اورگلگت بلتستان کے خواتین ونگ کومزیدفعال بنانے کیلئے مزید کوشش کرونگی آخرمیں مشیرتعلیم نورالعین نے کہا کہ آج ق ونگ خواتین ونگ کیلئے آمنہ انصاری کوصدرنامزد کرنے پرتمام گلگت بلتستان کی جانب سے مبارک بادپیش کرتے ہیں اوران کوخواتین ونگ کاصدرنامزد کرنے پرعہدہ گلگت بلتستان کودینے کے اعتراضات بھی ختم ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 61سالوں سے گلگت بلتستان آئینی حقوق سے محروم ہے آئینی حقوق لینے ہم سب کومتحدہونے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی حقوق یاٹیکس لینے سے قبل گلگت بلتستان کوتیارکیاجائے اس وقت گلگت بلتستان دفاعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اگرپاکستان ہے توگلگت بلتستان ہے اس کے بعد ماروی میمن نے وی آئی پی ریسٹ ہاوس میں خواتین کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل غورسے سنے اورانہیں مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے سکردو کے صحافیوں کے ساتھ پریس کلب کی نئی بلڈنگ کابھی معائنہ کیا اوربلڈنگ کی فنڈنگ مسلم لیگ (ق)خواتین فوزیہ سلیم عباس نے کی تھی ان کابھی تفصیلی معائنہ کیاگی

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: