|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

فروری 17, 2009

گلگت میںنوجوان کی ہلاکت کے خلاف دھرنا، ملزمان کوجلد گرفتارکرلیاجائے گا، آئی جی کی یقین دہانی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 5:12 شام

گلگت (کے ٹوے) گلگت ، ہنزہ اور نگر میں پیر کے روز12مقامات پرحضرت امام حسین کے چہلم کے ماتمی جلوسوں کے شرکاءنے اتوار کی رات کونوپورہ میں مقامی عالم دین شیخ یاسین کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم قربان علی کی ہلاکت اوردوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف6گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا سب سے بڑا دھرنا گلگت میں دیاگیا جہاں مرکزی ان انجمن حسینیہ نگر میں چہلم کے مرکزی جلوس کے لئے جمع ہونے والے تمام ماتمی دستے مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی طرف سے دھرنا کااعلان ہونے پر صبح9بجے سے ہی خزانہ روڈ تابے نظیر شہید چوک تک دھرنا دے کربیٹھ گئے احتجاجی دھرنے کے شرکاءنوپورہ میں اتوار کی رات کونوپورہ میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری اورحالیہ ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم کو فوراً تبدیل کرنے اور بلا تاخیر نئی اورغیر جانبدار تفتیشی ٹیم تشکیل دینے کامطالبہ کررہے تھے مسلسل دھرنے کے دوران شرکاء انتظامیہ کے خلاف مسلسلے نعرہ بازی کررہے تھے دوپہر2بجے انسپکٹر جنر آف پولیس گلگت بلتستان خورشید عالم ، ایس پی گلگت علی شیر اور ایس پی سلطان اعظم کے ہمراہ مرکزی امامیہ جامعہ مسجد پہنچے جہاں انجمن امامیہ گلگت کے صدر دیدار علی اورانجمن کے سابق صدر شیخ مرزا علی کی قیادت میں انجمن امامیہ کے وفد اورپولیس حکام کے مابین ایک گھنٹے تک مذاکرات ہوئے انجمن کے وفد نے اپنے دو نکاتی مطالبات پیش کیے جس میں اتوار کی رات کو نوپورہ فائرنگ کے واقعے کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ اور گلگت کے حالیہ ناخوشگوار واقعات کی تفتیشی ٹیم پرعدم اعتماد کااظہار کیاگیا تھا آئی جی پولیس خورشید عالم خان نے یقین دہانی کرائی کہ نوپورہ فائرنگ کے گذشتہ رات کے واقعے کے تمام نامزد ملزمان کو جلد اورضرور گرفتار کیا جائے گا آئی جی پولیس نے یہ یقین بھی دلایا کہ حالیہ ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کے لئے قائم تفتیشی ٹیم سے متعلق شکایات اورخدشات دورکئے جائیں گے اورتفتیشی عمل کوہر حال میں غیر جانبدار اورشفاف بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے خورشید عالم خان کی ان واضح یقین دہانیوں اور کامیاب مذاکرات کے بعد انجمن امامیہ کے عہد یدار 6گھنٹے سے جاری احتجاجی دھرنے ختم کرکے ان تمام مقامات پرچہلم امام حسین ؑ کے ماتمی جلوس اپنے اپنے منزل کی جانب روانہ ہوگئے تاہم تمام ماتمی جلوسوں میں مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ اگر ان کے دونوں مطالبات پورے نہ ہوئے تو 24فروری کو28صفر کے ماتمی جلوسوں کے شرکاء پھر سے بھرپور احتجاجی دھرنے دیں گے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: