|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

فروری 25, 2009

متاثرین کے مسائل حل نہ کئے گئے تودیامرڈیم نہیںبننے دیں گے، نجیب اللہ

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:10 شام

اسلام آباد(کے ٹو ) متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے ترجمان نجیب اللہ نے کہاہے کہ ڈیم کی تعمیر کی تیاریاں ہورہی ہیں لیکن دوسری طرف متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیاجارہا انہوں نے کہاکہ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی انتظامیہ باربا میٹنگ کا اہتمام کرتی ہے لیکن پراجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم دلچسپی اورنامناسب رویے کی وجہ سے ہر بار میٹنگ ملتوی کرائی جاتی ہے اس صورت حال کی وجہ سے متاثرین سخت پریشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے متاثرین کے تمام مسائل حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کارویہ متاثرین کے ساتھ انتہائی غیرمناسب ہے جس کی وجہ سے متاثرین میں بے چینی بڑھ رہی ہے اوروہ ڈیم مخالفت قوتوں کاساتھ دینے پرمجبور ہورہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اورایکسئین کوفور ی طورپر تبدیل کیا جائے اورایسے افسران تعینات کئے جائیں جو متاثرین کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر سے ہم متاثر ہورہے ہیں نقصان ہمارا ہورہاہے اس لئے اس ڈیم کی تعمیر سے حاصل ہونے والے فوائد بلاشرکت غیرے ہمیں ملنے چائیں ڈیم کے لئے رائلٹی شمالی علاقوں کو دی جائے اس کے علاوہ شمالی علاقوں کو بجلی مفت دی جائے کیونکہ ہم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ڈیم بنانے کی اجازت دی ہے انہوں نے کہاکہ ڈیم دیامر کے علاقہ میں بن رہاہے بلکہ اس کی رائلٹی ان لوگوں کودینے کی سازش ہورہی ہے جو کالا باغ جیسے مفید منصوبے کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر رائلٹی کھانے کا شوق ہے تو صوبہ سرحد کاکالا باغ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت ترک کرے اگر کوئی ڈیم ہمارے علاقے میں بنے گا تو اس کی رائلٹی ہم ہی لیں گے اورہم کسی دوسرے علاقے یا صوبے کو اپنے حقوق غصب کرنے نہیں دیں گے

1 تبصرہ »

  1. keep it up, we are waiting news from your side

    تبصرہ از Free Craigslist — ستمبر 5, 2009 @ 12:45 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: