|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

فروری 25, 2009

گلگت میں خطرناک کھیل شروع ہوچکا شہر کو رینجرز کے حوالے کیاجائے :جے یو آئی

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 9:08 شام

گلگت(کے ٹو) طاغوت کے ایجنٹوں اور نادیدہ قوتوں نے گلگت شہر کو ایک بار پھر فسادات کی آگ میں جھونکنے کے لیے ”خطرناک کھیل “ شروع کردیا ہے اور حالیہ ناخوشگوار اور بدامنی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں جن کا مقصد شہر میں فرقہ وارانہ فساد کے لیے راہ ہموار کرنا ہے جبکہ شہر میں تازہ ترین مخدوش اور بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں اور منصوبوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد سوات وانا اور وزیر ستان کی جنگ کو براستہ دیامر گلگت ہنزہ ہمسایہ ودست ملک چین کے صوبہ سنکیانگ منتقل کرنا ہے یہ سنسنی خیز انکشافات جمعیت علمائے اسلام شمالی علاقہ جات کے اہم اور غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں جے یو آئی شمالی علاقہ جات کے سرپرست اعلیٰ مولانا لقمان حکیم  سینئر نائب امیر مولانا سید محمد گلگت کے ضلعی امیر قاری امتیاز احمد میر جنرل سیکرٹری مولانا محمد مجاہد  ضلعی سرپرست حاجی جمعہ خان جوائنٹ سیکرٹری مولانا حافظ نثار احمد اور سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی شمالی علاقہ جات منہاج الدین شامل تھے اجلاس کے شرکاءنے ان خدشات کا بھی اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو اسرائیلی ریاست بنانے کی سازشیں بھی ہورہی ہیں لہٰذا شمالی علاقہ جات کے باشعور اور اسلام پسند حلقوں کو چاہیے کہ وہ خواب غفلت سے بیدارہوجائیں بالخصوص گلگت سمیت پورے شمالی علاقہ جات کے نوجوان ان گھناﺅنی سازشوں اور خطرناک منصوبوں سے باخبر رہیں اور علاقے میں بدامنی انتشار اور فتنہ وفساد پھیلانے والی کوششوں کو خاک میں ملانے کے لیے اپنا کلیدی کردارادا کریں اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد خان شیرانی کی طر ف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں شمالی علاقہ جات کے تمام علمائے کرام خطباءعزام  معززین وعمائدین شہر اور نوجوان طبقے سے دست بستہ اپیل کی گئی کہ آپس میں دست وگریباں ہونے کی بجائے عالمی سامراج کے خطرناک اور ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے باہمی اتحاد واتفاق کا عملی اور بے مثال مظاہرہ کریں اجلاس میں حالات کی بہتری کے حوالے سے انتظامیہ کی سرومہری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مقامی فورسز پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام مقامی فورسز کو دوسرے اضلاع میں منتقل کرکے گلگت شہر کا پورا کنٹرول مکمل اختیارات کے ساتھ پاکستان رینجرز کے سپرد کیاجائے

1 تبصرہ »

  1. may God keep Gilgit out of the reach of terrorists,

    تبصرہ از Pakistan News — ستمبر 5, 2009 @ 12:46 شام | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: