|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

مارچ 19, 2009

گلگت میںدہشت گردی ، بینک افسرسمیت 2افراد جاںبحق

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 5:16 شام

گلگت(کے ٹو) شہرکے بالائی علاقے نوپورہ میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں بینک آفیسر سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے اس واقعے کے بعد اندرون شہر فائرنگ کے دو مزید واقعات میں ایک ایجوکیشن سمیت2افراد زخمی ہوگئے کشیدگی کی اس تازہ لہرسے شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کااحساس بڑھ گیا یہ کشیدگی اس وقت اچانک عروج پر پہنچ گئے جب بدھ کوتیسرے پہر تقریباً 4بجے فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کے گلگت کے آفیسر محمد جان (مقتول ڈائریکٹر زراعت عبدالواحد کابھتیجا )بینک سے چھٹی کے بعد اپنی قریبی عزیز محمدرفیق کے ہمراہ موٹرسائیکل پرا پنے گھر نوپورہ جارہا تھا اورجب یہ دونوں شوٹی کے علاقے سے گزر کر جونہی نوپورہ پہنچے تو مبینہ طور پر گھات لگائے بیٹھے نامعلوم دہشت گردوں نے ان پرخود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںدونوں موقع پردم توڑ دیاجبکہ حملہ آور واردات کے بعد وہاں سے فرارہوگئے اس واقعے سے شہر کشیدگی کی لپیٹ میں تھا کہ اس اثنا ءمیںشام کو تقریباً ساڑھے 7بجے اولڈپولوگراﺅنڈ سے ملحقہ ایک گلی میں ذیشان نامی نوجوان (ناردرن ایریاز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر افسر جان کابھتیجا)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جبکہ اس واقعے کے آدھ گھنٹے بعد ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ س کے سیئنر ایجوکیشن کاچو سیدین کشروٹ کے علاقے کی ایک گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگسے زخمی ہوگئے فائرنگ کے ان دو مختلف واقعات کے دونوں زخمیوں کوفوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہوے ادھر ایک ہی دن میں فائرنگ کے ان پے درپے تین واقعات اورملزمان کی عدم گرفتاری نے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان بنادیا ہے وہاں کشیدگی کی اس نئی لہر سے شہر پچھلے چند ہفتوں کے سکون کے بعد اب بھرشدید خوف وہراس کی لپیٹ میں آگیاہے جبکہ پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے بسی اورناکامی کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کااحساس بھی تیزی سے بڑھ گیا ہے شہری حلقوں نے سابقہ واردادتوں سمیت تازہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کیاہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: