|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

مارچ 26, 2009

بم دھماکہ گلگت بلتستان پرحملہ ہے ، ملزموںکوسخت سزادی جائے ، سیاسی رہنما

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 5:36 شام

گلگت(کے ٹو) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع دیامر کے جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن نے ایک بیان میں جی بی این اے کے چیئرمین عنایت اللہ شمالی کے حجرے میں ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ شمالی کے حجرے پر نہیں بلکہ ضلع دیامر اور گلگت بلتستان پر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عنایت اللہ شمالی نے پورے علاقے میں امن وامان کے مکمل قیام کے لیے کردارادا کیا یہی وجہ ہے کہ انہیں بین المذاہب مفاہمتی کمیٹی کا چیئرمین مقر ر کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ضلع دیامر کے عوام امن پسند ہیں اور دیامر کے عوام کو اب بھی صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے۔گلگت کے نوجوان سیاسی رہنما جمیل احمد نے اپنے ایک بیان میں عنایت اللہ خان شمالی کے گھرپر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور شہریوں سمیت اہم شخصیات کی جان ومال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاءاللہ شہاب نے کہا کہ شرپسندوں کی یہ کارروائی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے علاقے میں پائیدار امن اور اخوت ورواداری کے فروغ سمیت آئینی وسیاسی حقوق کے حصول کیلئے عنایت اللہ خان شمالی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس طرح کی شرمناک کارروائیوں کے ذریعے انہیں قوم اور علاقے کی خدمت کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے مولانا عطاءاللہ شہاب نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بم دھماکے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے حقائق کو بے نقاب کیا جائے اور اس شرمناک کارروائی میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: