|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اپریل 9, 2009

تعلیم کے بغیر مستقبل کے چیلنجز کامقابلہ نہیںکیاجاسکتا، قراقرم پبلک سکول میںتقریب سے مقررین کاخطاب

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 4:44 شام

گلگت (نمائندہ خصوصی) قراقرم پبلک سکول کنوداس کی چھٹی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اوریوم والدین کی تقریب میںبحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت سردارسیف اللہ ڈوگر، چیئرمین گلگت بلتستان نینشل الائنس عنایت اللہ خان شمالی اورنامورسینئر صحافی سعادت علی مجاہد نے کہاہے کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیںہے ہم خانہ کعبہ میںایک صف میںکھڑے ہوسکتے ہیں توگلگت میںبھی ایساطرزعمل اختیارکیاجاسکتاہے معاشرے میںعلم کاچراغ روشن نہ ہوتو وہ معاشرہ ظلمتوںکاشکارہوجاتاہے معیاری تعلیم کے بغیرہم ملکی اورعالمی چیلنجز کامقابلہ نہیںکرسکتے ہیں ہمیںعلم کے چراغ روشن کرتے ہوئے فروغ امن کےلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاناہوگا انہوںنے کہاکہ سکولوںکوایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جوذات برادری، علاقائی اورمسلکی تعصبات سے بالاترہوکر تعلیمی اداروں سے امن کے داعی پیداکریں ایسی خوبیوںکے مالک اساتذہ ہی ایک بہترین اورپرامن معاشرہ کی تشکیل کےلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ قراقرم پبلک سکول کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل فخرہیںیہاںبچوں کومستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے معیاری تعلیم وتربیت سے آراستہ کیاجارہاہے انہوںنے سکول کے پرنسپل وایڈمنسٹریٹراورسینئر صحافی محمدعیسیٰ حلیم کی شب وروز کاوشوںپرانہیںمبارکباد پیش کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کایقین دلایامقررین نے سکول کی بہترین کارکردگی کوتمام اداروںکےلئے مشعل راہ قراردیتے ہوئے ایسے تعلیمی اداروںکو اشدضرورت قراردیاہے انہوںنے کہاکہ عوام امن اورترقی چاہتے ہیں مقررین نے قراقرم پبلک سکول کے اساتذہ اوربچوں کی صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے سکول کی ترقی کےلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کی استدعاکی ہے اس سے قبل قراقرم پبلک سکول کے ایڈمنسٹریٹراورصحافی محمد عیسیٰ حلیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیاسکول کاسالانہ نتیجہ 99%رہامختلف کلاسوں میںاول آنے والے طلباءوطالبات میںشاہ رخ، ماہنور، آفاق احمد، سدرہ ایاز، نوازش علی، رحمت عالم، ابوزر، رحمت نبی، منیزہ ہاشمی اورکومل امتیاز کے نام شامل تھے جبکہ سیکنڈآنے والوں میں اسراراحمد، عاطف حسین، انمول امتیاز، حمیرا، خلیل حسین اورعاطف امیرکے نام شامل تھے اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوںمیں وقاص احمد، اظفرعلی، حبیبہ، دیداراحمد، مصباح رزاق، رامبلہ، ظفرعباس اورارم اولیت کے نام شامل تھے اس سے قبل سکول کے طلباءوطالبات نے تقاریر، ملی نغمے، مزاحیہ خاکے، ٹیبلو وغیرہ پیش کرکے حاضرین سے خوب دادحاصل کی تقریب میںمہمانان خصوصی اورعمائدین نے پوزیشنیںحاصل کرنے والے بچوں اورتقریب میںرنگارنگ آئٹمز پیش کرنے والوںمیں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میںزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد موجودتھی قراقرم پبلک سکول کی تقریب میںگلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بابریعقوب فتح محمد اسلام آباد میںضروری کام سے جانے کے باعث شرکت نہ کرسکے ان کی جگہ بحیثیت مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گلگت سردارسیف اللہ ڈوگرنے شرکت کی۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: