|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اپریل 20, 2009

کراچی میںنیٹکوآفس پرحملہ ، کمپیوٹرتوڑدئےے گئے ، سامان تباہ

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:59 شام

کراچی (کے ٹو) نامعلوم افراد نے نیٹکو آفس کراچی پرحملہ کردیا اوردفتر کے تمام شیشے ، سامان اورکمپیوٹر ز توڑ دئیے اوردو ملازمین کوزدکوب کرکے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر تمام حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہوگئے 10 سے15 کے قریب حملہ آور ہفتہ کی سہ پہر 3بجے کے قریب دفتر میں داخل ہوئے اورپوچھا کہ ناصرکون ہے ؟ جب ناصر دفتر میں پایا تو حملہ آور اس پرٹوٹ پڑے اوران کوخوب مارا پیٹا اورشدید زخمی کردیا بچ بچاﺅ کیلئے آنے والا دوسرا ملازم بھی حملہ آوروں کے حملے سے نہ بچ سکا اورحملہ آوروں کے حملے سے اس کاسربھی پھٹ گیا واقعہ کے بعد تمام حملہ آور دفتر کی پیچھے والی گلی سے بآسانی فرار ہوگئے حملے کے باعث دفتر کے ملازم ناصرحسین اورلوڈر کے جسم پرگہرے زخم آئے جبکہ ناصر کے مطابق حملہ آوروں نے ان سے42 ہزار روپے سمیت قیمتی موبائل بھی چھین لیے زخمی ناصر نے الزام لگایا ہے کہ حملہ ادارے کے ڈرائیور اسماعیل کے اشارے پر کیا گیا جبکہ دوسری جانب محمد اسماعیل سے رابطہ کیاگیاتو اس نے کہا کہ حملے میں میراکوئی تعلق نہیں ہے اورنہ ہی حملہ میرے اشارے پر کیا گیا اس نے کہا کہ ناصر جھوٹا ہے اوراپنی غلطی پرپردہ ڈالنے کیلئے مجھے بدنام کررہا ہے انہوںنے کہا کہ ناصر سے گلگت بلتستان کے تمام مسافر تنگ ہیں اوروہ بار بار اخبارات کے ذریعے حکام بالا کی توجہ ناصر سمیت دیگرعملوں کے ناروا رویوں کی جانب مبذول کرواچکے ہیں ۔

1 تبصرہ »

  1. thanks for gilgit.com. please update the site with latest news.
    thanks

    تبصرہ از sultan — اپریل 27, 2009 @ 8:42 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: