|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

اپریل 21, 2009

اسدزیدی قاتلانہ حملے میںجاںبحق

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 3:34 شام

گلگت(کے ٹو) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سید اسدزیدی کو گلگت میں قتل کردیا گیا۔ وہ سوموار کی رات دس بجے بازار کی طرف آرہے تھے جب کشروٹ گرلز کالج کے قریب پارک لنک روڈ پر پہنچے تو مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔عینی شاہدین کے مطابق اسد زیدی کی گاڑی جب پارک لنک روڈ سے گزرہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے کی آواز سنائی۔ اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اسے شناخت کرنے کی کوشش کررہی تھی جبکہ خود اسدزیدی اور ان کے ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت پہنچادیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی ۔ لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے چہرے گردن اور جسم کے دیگر حصوں پرگولیاں لگی تھیں۔ ڈرائیورنثار کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگ ہسپتال جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے اسدزیدی کی موت کی تصدیق رات بارہ بجے کی اس سے پہلے یہی کہا جاتارہا کہ ان کا آپریشن ہورہاہے اور حالت تشویشناک ہے ان کی موت کی خبر گلگت اور بلتستان کے مختلف حصوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اسدزیدی کا تعلق سکردو کی تحصیل کھرمنگ سے ہے سکردو میں ان پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع پر لوگوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید مہدی شاہ نے اسدزیدی کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسد زیدی چنار باغ سے پارک ہوٹل لنک روڈ کے راستے پر لاج جہاں وہ رہائش پذیر تھے آرہے تھے کشروٹ ایف جی گرلز کالج کے قریب ان کی گاڑی پر حملہ کیاگیا ۔ڈرائیور نثار نہایت پھرتی اورہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو آگے بھگا کر لے گیا چونکہ وہ بہت زیادہ زخمی تھا اس لئے گاڑی چھوڑ کر جان بچانے کے لئے سٹرک کے کنارے واقعہ ایک بیکری میں داخل ہوگیا حملہ آور پیچھاکرتے ہوئے بیکری تک پہنچ گئے اور انہوں نے بیکری کے اندر گھس کر اسد زیدی اور ان کے ڈرائیور پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی

4 تبصرے »

  1. this type of incident r v bad & i strongly condemn this. I think this is sin of those anti baltistani who do not wanna become the leaders of baltistan such like syed asad zaidi.

    تبصرہ از zulfiqar — اپریل 22, 2009 @ 6:02 صبح | جواب دیں

  2. its is beg loos of gilgit bailtistan
    and the giovernment of pakistan

    تبصرہ از muzahir ali sherazi — اپریل 25, 2009 @ 4:21 صبح | جواب دیں

  3. YA GILGIT MA HALAT KHRUB KARNA KA LAYA KYA JA RAHA HA.AS KA KATILOO TO SARAUM PHANCI DYA JYA .

    تبصرہ از HSO — اپریل 30, 2009 @ 3:43 شام | جواب دیں

  4. is target killing se hmai b bht dukh howa hai lakin ALLAH JO karta hai usi may behtri hoti hai lakin asad zaidi ki waja se gilgit may abi tak aMMAN nhi us ne sab se pehle gilgit may shiya sunni phasadat karaye ab khud socho is ka anjam kya hona chahiye tha?

    تبصرہ از BNSO — مئی 27, 2009 @ 10:38 صبح | جواب دیں


RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: