|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

مئی 18, 2009

کار کارگاہ نالے میں جاگری ، 7بچوںسمیت 11افراد جاںبحق

Filed under: Gilgit News,Gilgit Urdu News — mygilgit @ 3:32 شام

گلگت (کے ٹو) کارنالے میں گرنے سے7بچوں اوردو بچے سمیت11افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ دو بچے معجزانہ طورپر بچ گئے ۔ ایک خاتون ایک بچی اوردو مردوں کی لاشیں نالے سے نکالی گئیں ایک خاتون اور6بچوں کی لاشیں نالے کی خوفناک موجوں میں لاپتہ ہوگئیں ۔ یہ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلگت کے علاے ’‘نائیکوئی “ سے تعلق رکھنے والا ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کنسٹیبل کریم خان اپنی بہو اور خاندان کے6بچوں سمیت بسین کھاری سے تعلق رکھنے والے اپنے منہ بولے بھائی سہراب خان ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچوں کے ہمراہ اتوار کی صبح ایک واہگئی کار میں گلگت کے مشہور تفریحی مقام کارگاہ گئے جہاں تک پکنک اورسیر وتفریح کے بعدوہ اسی کار میں واپس گلگت شہر کی طرف آرہے تھے کہ اتوار کو تقریباً شام 6بجے ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے یہ کار کارگاہ نالے میں جاگری کار کے نالے میں گرتے وقت سہراب خان کے دو بچے کار سے باہر گئے اورمعمولی زخمی ہوگئے جبکہ کار میں سوار دیگر11افراد نالے کے اندرڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی رضاکاروں اورپولیس کی امدادی ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پرپہنچیں اورسخت جدوجہد کے بعد کریم خان ،اس کی بہو فاطمہ اور پوتی زینب ساکنان نائیکوئی اور سہراب خان سکنہ بسین کھاری کی لاشیں نالے سے باہر نکالیں مگر کریم خان کی فیملی کے 5بچوں اور سہراب خان کی اہلیہ و ایک بچی سمیت7افراد کی لاشیں مسلسل تلاش کے باوجود اتوار کے رات گئے تک نہیں ملیں اور نالے کی خوفناک موجوں میں غائب ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق نالے میں لاپتہ ہونے والی ان ساتوں لاشوں کی تلاش کے لئے پیر کی علی الصبح بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد پورے شہر میں سوگ کاعالم ہے ، بالخصوص نائیکوئی اوربسین کھاری میں کہرام بپا ہے

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: