|Gilgit Urdu News|myGilgit.com|

مئی 19, 2009

سانحہ کارگاہ، نوجوان نے نالے میں کود کر 10سالہ بچہ بچا لیا

Filed under: Gilgit News — mygilgit @ 5:28 شام

گلگت ( کے ٹو) 17سالہ نوجوان شبر حسین نے اپنی زندگی کوخطرے میں ڈال کر کارگاہ نالے میں گرنے والی کار کے16افراد میں سے ایک دس سالہ بچے کو زندہ بچالیا ۔ شبر حسین امھپری محلہ ( پوئیٹی بٹ ) سے تعلق رکھنے والے لڑکا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کارگاہ نالے میں مچھلیوں کاشکار کررہا تھا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے تقریباً10میٹردور کار کو سٹرک سے نالے میں گرتے دیکھا اور اس کار سے پانی میں بہتے ایک بچے کودیکھا ا اس دوران بچے کوبچانے کیلئے اپنی زندگی کوخطرے میں ڈالتے ہوئے نالے کے تیز بہتے پانی میں چھلانگ لگا دی اور ندیم نامی بچے کو کنارے تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں شبرحسین نامی اس لڑکے کے اس بے مثال کارنامے کے باعث حادثے میں صرف ایک ہی بچہ زندہ بچ گیا ۔ شبر حسین نے انتہائی دلیری کاثبوت دیتے ہوئے ایک اورشخص کوبچانے کیلئے تیرتے ہوئے نالے سے نکالنے کی کوشش کی مگر قریب پہنچتے ہی وہ شخص گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔شبیرحسین گلگت میں اخبار فروخت کرنے والے ہاکریونین کے صدر فدا حسین کا فرزند ہے ۔ شبیر حسین کے اس عظیم کارنامے کو ان کے ساتھیوں کے علاوہ جائے حادثے پر موجود دیگر کئی افراد نے دیکھا اور اس کی بہادری پرشاباش دی ، جبکہ اس کے بعد دیگرچار افراد کی لاشیں بھی بسین اور کارگاہ کے مقامی لوگوں نے نالے کے تیزبہاﺅ والے پانی سے نکال لیا۔

Leave a Comment »

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

WordPress.com پر بلاگ.

%d bloggers like this: